دوبئی میں جوؤں کی فروخت شروع۔ ایک جوں 14درہم یا 400 پاکستانی روپوں میں فروخت ہو رہی ہے

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 21 اگست 2016 21:25

دوبئی میں جوؤں کی فروخت شروع۔ ایک  جوں 14درہم یا 400 پاکستانی روپوں میں فروخت ہو رہی ہے

سر میں جوئیں باعث زحمت نہیں باعث رحمت بھی ہوسکتی ہیں بشرطیہ کہ کوئی جوؤں کےحسین بالوں کے لیے ضروری ہونے پر افواہ اڑا دے۔ ایسی ہی ایک افواہ دوبئی میں بھی گردش کر رہی ہے کہ سر میں جوؤں کا ہونا بالوں کے لیے بہت اچھا ہوتا ہے۔ جوؤں کی وجہ سے بال گرنا بند ہوجاتے ہیں ، موٹے اور صحت مند رہتے ہیں۔
اس افواہ کے بعد بالوں کے مسائل سے دوچار خواتین و حضرات جوؤں تلاش میں جت گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بیوٹی سیلونز اور ہیر سیلونز نے بھی جوئیں فروخت کرنا شروع کر دیں ہیں۔جوؤں کی مانگ میں اس قدر اضافہ ہوا ہے کہ ایک ایک جوں 14 درہم یا 400 پاکستانی روپوں میں فروخت ہو رہی ہے۔
جوؤں کی تجارت کی خبر سن کر ہیلتھ کنٹرول سیکشن بھی حرکت میں آچکا ہے۔ محکمے کا کہنا ہے کہ اگر کوئی بھی جوئیں فروخت کرتا پایا گیا تو اسے بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔ محکمے نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ بالوں میں جوؤں کا ہونا صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu