نانجنگ کا فرشتہ 13سالوں میں خودکشی کی کوشش کرنے والے 300افراد کو بچا چکا ہے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 23 اگست 2016 23:27

نانجنگ کا فرشتہ 13سالوں میں خودکشی کی کوشش کرنے والے  300افراد کو بچا چکا ہے

نانجنگ کے دریائے یانگزے کا پل خود کشی کرنے کے حوالے سے دنیا کا سب سے مقبول مقام ہے۔کئی بار اس پل پر بہت سے بس ڈرائیوروں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بس میں سے جمپ لگا کر خودکشی کرنے والوں کو بچایا ہے۔ تاہم چن سی نام کا ایک رضاکار گزشتہ 13سالوں سے ہر ویک اینڈ پر یہاں آتا ہے۔ وہ 13سالوں میں 300افراد کی زندگی بچا چکا ہے۔
پچھلے سال ایک فلم ساز فرینک ایل فرینڈو اور جورڈن ہوروٹز نے چن سی پر ایک ڈاکیومنٹری فلم بنانے کا فیصلہ کیا۔

اس فلم کا نام اینجل آف نانجنگ رکھا گیاہے.
چن نے 2003 میں پہلی بار پل کر جانا شروع کیا۔ وہ نانجنگ میں کام کے لیے آیا تھا، یہاں اس کی ملاقات ایک بوڑھے سے ہوئی ، جس سے اسے بہت سی پرامید نصیحتیں ملیں۔ بوڑھا بیمار ہوا تو اس کے بیٹے اس کی وراثت کے بارے میں لڑنے لگے۔

(جاری ہے)

یہ دیکھ کر بوڑھے نے کھانا کھانے سے انکار کر دیا اور بتدریج مرگیا۔اسی حادثے سے چن سی کو دوسروں کی مدد کرنے کی تحریک ملی۔

اسے یقین ہے کہ اگر وہ بوڑھے سے بات کرتا تو حالات مختلف ہوتے۔اب چن سی ہر ویک وینڈ پر 25 کلو میٹر کا فاصلہ طے کر اس پل پر آتا ہے۔ وہ صبح ساڑھے سات بجے آتاہے اور پل پر پیدل اور بائیک پر گشت کرتا رہتا ہے۔ اسے جو شخص خود کشی کرنے والا لگے ، وہ اس سے بات چیت کرتا ہے اوراسے خود کشی سے روک لیتا ہے۔ چن سی نے پل پر اپنا فون نمبر بھی آویزاں کیا ہوا ہے،تاکہ اگر وہ وہاں نہ ہو توشاید خود کشی کی کوشش کرنے والے اسے فون کر لیں اور اپنی مشکل بتائیں۔
چن کا کہنا ہے کہ وہ خودکشی کرنے والوں کا درد سمجھتا ہے۔ زیادہ تر خودکشی کرنے والوں کا تعلق نانجنگ سے نہیں ہوتا۔ وہ وہاں کام کرنے آتے ہیں۔ کام اور گھر سے دوری بھی لوگوں کو خودکشی کی طرف راغب کرتی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu