دنیا کا سب سے بڑا قبرستان جہاں 50لاکھ افراد دفن ہیں

Ameen Akbar امین اکبر منگل 23 اگست 2016 23:29

دنیا کا سب سے بڑا قبرستان جہاں 50لاکھ افراد دفن ہیں

نجف، عراق میں واقع وادی السلام قبرستان میں 50لاکھ سے زیادہ افراد مدفون ہیں۔ اس قبرستان کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس کے ساتھ ہی حضرت علی رضی اللہ عنہ کا مقبرہ ہے۔امن کے دنوں میں اس قبرستان میں ایک سال میں 80 سے 120 قبروں کا اضافہ ہوتا تھا تاہم اب یہاں روزانہ تقریباً 200قبروں کا اضافہ بھی ہوتا ہے۔ عراق جنگ میں بھی اس قبرستان میں دفن ہونے والوں کی تعداد 250افراد روزانہ ہوگئی تھی۔

(جاری ہے)


قبرستان میں جیسے جیسے قبروں میں اضافہ اور اس کی زمین کم ہو رہی ہے، ویسے ویسے یہاں جگہ کی قیمت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ 1,485.5 ایکڑ پر مشتمل اس قبرستان میں اس وقت 25مربع میٹر کے ایک پلاٹ کی قیمت 50لاکھ عراقی دینار یا تقریباً ساڑھے چار لاکھ پاکستانی روپے ہے۔بدامنی سے پہلے یہ قیمت تقریباً آدھی تھی، جو اب دوگنی ہوگئی ہے۔
اس قبرستان کے چار مربع میل کے علاقے میں صرف عراقی ہی نہیں بلکہ بہت سے دوسرے ممالک خاص کر ایران کے مسلمان بھی دفن ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu