پوکیمون گو جنون۔ پوکیمون پکڑنے کے لیے گلیوں میں ہزاروں افراد کی بھگدڑ

Ameen Akbar امین اکبر منگل 23 اگست 2016 23:39

پوکیمون گو  جنون۔ پوکیمون پکڑنے کے لیے  گلیوں میں ہزاروں افراد کی بھگدڑ

تائپی، تائیوان کی ایک پوکیمون گو پلیئر نے ایک ویڈیو ریکارڈ کی ہے۔ اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک نایاب پوکیمون کو پکڑنے کے لیے ہزاروں افراد کے بیچ بھگدڑ پڑی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)


فیس بک اور یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ہفتے کو بیٹو پارک میں ایک نایاب پوکیمون Snorlax کے ملنے کی خبر آئی تو ہزاروں افراد اپنے گھروں سے نکل آئے۔
ویڈیو اپ لوڈ کرنے والی نے بتایا ہے کہ ہجوم نے پوکیمون کی طرف بھاگنے سے پہلے ٹریفک سگنل کے سرخ ہونے کا انتظار کیا اور پھر پارک کی طرف بھاگنا شروع کر دیا۔
ویڈیو اپ لوڈ کرنےو الی خاتون کا کہنا ہے کہ وہ ذاتی طور پر خود بھی اس نایاب پوکیمون کو پکڑنے میں ناکام رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu