فائر فائٹر دریا سے لاش نکالنے گیا تو معلوم ہوا کہ لاش تو آرام کر رہی ہے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 24 اگست 2016 23:54

فائر فائٹر دریا سے لاش نکالنے گیا تو معلوم ہوا کہ لاش تو آرام کر رہی ہے

چینی فائر فائٹرز اگرچہ آگ، دھویں اور دوسری مشکلات سے نہیں گھبراتے مگر کسی لاش کو دیکھ کر وہ بھی خوف سے چھلانگیں لگا دیتے ہیں۔
یوٹیوب پر پیپلز ڈیلی کی اپ لوڈ کی ہوئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک فائرفائٹر بڑی احتیاط سے کم گہرے دریا کے بیچ میں پڑی لاش کی طرف بڑھتا ہے اور بڑی احتیاط سے لاش کو اٹھانے کی کوشش کرتا ہے مگر لاش ایک دم کھڑی ہوجاتی ہے اور اسی لمحے فائر فائٹر ایک دم چھلانگ لگا کر پیچھے بھاگ آتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ دیکھ کر موقع پر موجود سب افراد ہنسنے لگتے ہیں۔ معلوم ہوتا ہے کہ وہ شخص اس کم گہرے پانی میں لیٹ کر آرام کر رہا تھا ۔وہ شخص کچھ دیر تو سب کو دیکھتا رہتا ہے اور پھر پانی میں لیٹ جاتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu