مینیسوٹا میں کتا تیسری بار میئر بن گیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 25 اگست 2016 00:00

مینیسوٹا میں کتا تیسری بار میئر بن گیا

مینیسوٹا ، امریکا کے شمال مغرب میں واقع چھوٹے سے ٹاؤن کورمورنٹ میں 9سالہ کتا ڈیوک بڑے آرام سے تیسری بار میئر بن گیا ہے۔ گریٹ پائیرنیس نسل سے تعلق رکھنے والا یہ کتا پہلی بار 2014 میں میئر بنا تھا۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ڈیوک کی اپروول ریٹنگ ملک بھر میں سب سے زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

ڈیوک کے مالک ڈیوڈ رک نے بتایا کہ اس دفعہ ہر کسی نے ڈیوک کو ووٹ دیا، سوائے ایک ووٹ کے ، جو اس کی گرل فرینڈ لیسی کو ملا ہے۔ڈیٹرائٹ لیکس آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اپنی فتح کے موقع پر ڈیوک انٹرویودینے کے لیے دستیاب نہیں تھا۔
اے بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق 2014 میں ڈیوک نے پہلی بار مقامی سٹور کے مالک رچرڈ شرلاک کو شکست دی تھی۔

Browse Latest Weird News in Urdu