عشق نہ پچھے ذات،نہ شکل صورت نہ ہی قدکاٹھ

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 26 اگست 2016 23:52

عشق نہ پچھے ذات،نہ شکل صورت  نہ ہی قدکاٹھ

کہتے ہیں کہ عشق اندھا ہوتا ہے۔ محبت کرنے والوں کو اپنے سوا کچھ نظر نہیں آتا۔اسے سچ ثابت کیا ہے چین کے اس جوڑے نے۔ 29سالہ ڈونگ زیجن کا قد 2فٹ اور 6 انچ ہے جبکہ اس کی بیوی یوان وانو ایک سال کی عمر میں جل گئی تھی، جلنے کے بعد یوان کی آنکھیں بند نہیں ہوتیں تھیں اور اس کے بائیں ہاتھ کی انگلیاں بھی ضائع ہو گئیں۔ تاہم جب محبت کی بات ہو تو کچھ نظر نہیں آتا۔


شمالی چین کے صوبے لیاؤننگ کے شہر انشان سے تعلق رکھنے والے اس جوڑےکی باہمی محبت اور ایک دوسرے کا غیر مشروط سہارا کی اُن کی خوش و خرم شادی شدہ زندگی کا راز ہے۔
ڈونگ آن لائن بزنس مین ہے، جب وہ پیدا ہوا تو ہڈیوں کی بیماری کے باعث اس کی بڑھوتری رک گئی ۔ بغیر سہارے کے وہ تین فٹ بھی نہیں چل سکتا۔ ڈونگ کا بچپن اور لڑکپن بستر میں گزرا، کیونکہ اس کا فریکچر بڑی آسانی سے ہوسکتا تھا۔

(جاری ہے)

بڑا ہونے کے بعد ڈونگ بیساکھیوں کے سہارے چلنے لگا۔ اپنے باپ کے مرنے اور ماں کے بیمار ہونے پر اس نے خود ہی اپنا سہارا بننے کا فیصلہ کیا۔ اس نے خود ہی پڑھائی شروع کی، اپنی بہن کے دئیے ہوئے کمپیوٹر پر انٹرنیٹ سیکھا۔جلد ہی اس نے چار ویب سائٹس بنا لیں اور سات ویب سائٹس کی نگرانی کرنے لگا۔ ڈونگ کو انفارمشین سروس کمپنی میں آئی ٹی کلرک کی ملازمت بھی مل گئی۔


اس وقت ڈونگ ایک آن لائن پلیٹ فارم پر لائیو براڈ کاسٹنگ کرتا ہے۔ اس کے ڈیڑھ لاکھ فالوورز ہیں اور وہ ایک آن لائن سٹور بھی چلاتا ہے۔
انٹرنیٹ نے ڈونگ کو روزگار ہی نہیں دیا بلکہ اسے محبت بھی انٹرنیٹ سے ہی ملی۔ ڈونگ اور یوان کی پہلی ملاقات ایک جاب مارکیٹ پلیس پر ہوئی، جو معذور افراد کے لیے تھی۔ یوان اور ڈونگ ایک سال تک رابطے میں رہے۔پھر دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہوگئی۔ 2010 میں دونوں نے شادی کر لی۔ شادی کے بعد ڈونگ نے یوان کا علاج کرایا اور دونوں اب ہنسی خوشی زندگی گزار رہے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu