59سالہ شخص 20 سالوں سے کینسر سے لڑ نے کے لیے لڑ رہاہے

ہفتہ 27 اگست 2016 20:53

59سالہ شخص  20 سالوں سے کینسر سے لڑ نے کے لیے لڑ رہاہے

تصویر میں نظر آنے والا یہ شخص 59سال کا نہیں لگتا مگر حیرت تو تب ہوتی ہے جب پتا چلتا ہے کہ یہ 20سالوں سے کینسر سے بھی لڑ رہا ہے۔
ووکہانگ کا تعلق چینی صوبے گوئیژو کے شہر گوئیانگ سے ہے۔ 1996 میں اسے مثانے کا کینسر ہوا، اس کے 6 سال بعد ہی اسے پھیپھڑوں کا کینسر ہوگیا۔پچھلے 20سالوں میں اس کی 17سرجری ہوئیں ہیں۔ کئی بار ڈاکٹروں نے اسے کہا کہ وہ جلد ہی مر جائے گا۔

تاہم ایسا کچھ نہیں ہوا۔ ووپچھلے 20سالوں سے ہر روز جم جا رہا ہے۔ وہ باکسنگ میں اپنے حریف کی طرح کینسر سے بھی لڑ رہا ہے۔
وو کو جب کینسر کی تشخیص ہوئی تو اس کی بیٹی پرائمری میں تھی۔ اس نے خود کشی کا سوچا مگر پھر کیموتھراپی اور سرجری کرانے کا فیصلہ کیا۔اس علاج کے ذیلی اثرات کافی شدید ہوتے ہیں۔علاج نے وو کے مدافعتی نظام کو کمزور کر دیا۔

(جاری ہے)

ہلکا سے بخار اسے شدید بیماری میں مبتلا کر سکتا تھا۔ اس کے بال بھی اڑ گئے۔مگر جلد ہی اس نے اندازہ لگایا کہ وہ خود ہی اپنے طریقے سے اپنے آپ کو صحت مند بنا سکتا ہے۔
اس نے اپنے پالتو کتےکو ساتھ لیا اور خیمہ لے کر پہاڑوں کی سیر کرنے لگا۔ قدرتی ماحول نے اسے کافی بہتر بنایا ۔ اس نے کیموتھراپی بند کی تو نئے ٹیومرز نے اس کے مثانے کی رگوں میں رکاؤٹ ڈال دی، جس کے باعث اسے پھر آپریشن کرانا پڑا۔


جوانی سے ہی وو کو مارشل آرٹس کا شوق رہا ہے۔ اب وہ روزانہ جم میں دو گھنٹے سخت ورزش کرتا ہے۔ہفتے کو پارک میں سائیکل چلاتا ہے۔
وو چاہتا ہے کہ کوئی اسے مریض کی طرح نہ سمجھے ، سرجری کے بعد بھی وہ خود کو دوبارہ صحت یاب بنانے کےلیے زبردستی کھانا کھاتا ہے۔وو کا کہنا ہے کہ اس کی ایک پرانے ڈاکٹر سے ملاقات ہوئی تو وہ اسے زندہ دیکھ کر حیران رہ گیا۔

سخت سردی میں جب کوئی باہر نہیں نکلتا تو اس نے اپنے کتے کو ساتھ لیا اور فارسٹ پارک میں درختوں پر جمع برف جھاڑنے لگا۔ پارک کے سٹاف نے پوچھا کہ وہ ایسا کیوں کر رہا ہے تو اس نے جواب دیا کہ وہ ایسا زندگیاں بچانے کے لیے کر رہا ہے۔ اس نے کچھ دنوں بعد مرجھائے ہوئے درختوں کو سیدھا کھڑے دیکھا تو اسے لگا کہ اس نے خود کو بچا لیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu