شوہر کے نیوی گیشن کے لیے سمارٹ فون ایپ استعمال کرنے کے باعث بیوی پہاڑ سے گر کر ہلاک

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 27 اگست 2016 22:35

شوہر کے  نیوی گیشن کے لیے سمارٹ فون ایپ استعمال کرنے کے باعث بیوی پہاڑ سے گر کر ہلاک

لندن۔53سالہ خاتون 3000فٹ اونچے پہاڑ پر چڑھتے ہوئے ہلاک ہوگئی۔ عورت کا شوہر کاغذی نقشے کی بجائے سمارٹ فون ایپ استعمال کر رہا تھا۔بظاہر ایسا لگتا ہے کہ نیوی گیشن ایپ نے بیوی کو غلط رستہ دکھایا تھا۔
مارچ کے مہینے میں جین ولسن اور اس کا شوہر گیری ولسن، سنوڈونیا ، ویلز میں واقع ٹرائیفان کی چوٹی تک پہنچنے کا محفوظ راستہ تلاش کر رہے تھے کہ یہ حادثہ ہوگیا۔


کاغذی نقشے کی بجائے گیری اورڈنس سروے کی سمارٹ فون ایپ استعمال کر رہا تھا۔ اورڈنس سروے برطانیہ کی سب سے بڑی میپنگ ایجنسی ہے اور دنیا میں سب سے زیادہ نقشے بناتی ہے۔چھ سال کا پہاڑوں پر چڑھنے کا تجربہ رکھنے والے اس جوڑے نے اس بار ولسن کے سمارٹ فون کو استعمال کرتے ہوئے پہاڑ کی مغربی سمت کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)


گیری نے تحقیقات کرنے والوں کو بتایا کہ اس کی بیوی اس سے چند فٹ آگے چل رہی تھی تاکہ کوئی مناسب راستہ دیکھا جا سکے۔

تاہم آگے جاتی ہوئی جین 30فٹ نیچے گر گئی، جس کے باعث اس کی کھوپڑی اور جسم پر گہرے زخم آئے۔ ریسکو ٹیم کے آنے تک جین مر چکی تھی۔
اوڈنس سروے کے ڈائریکٹر اینڈریو لولیس نے گیری سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کو سمارٹ فون ایپ کے ساتھ ساتھ کاغذی نقشہ بھی ساتھ رکھنا چاہیے۔
ریسکوٹیم نے بھی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کو بتایا کہ صارفین کو کسی بھی الیکٹرونکس ڈیوائس کو استعمال کرنے کی بجائے کاغذی نقشے پر بھروسہ کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu