دو بہترین دوستوں کو اب معلوم ہوا کہ 41سال پہلے پیدائش کے وقت دونوں کے خاندان بدلے گئے تھے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 27 اگست 2016 23:51

دو بہترین دوستوں کو اب معلوم ہوا کہ  41سال پہلے پیدائش کے وقت دونوں کے خاندان بدلے گئے تھے

41سال سے بہترین دوست اس وقت رو پڑے جب معلوم ہوا کہ پیدائش کے وقت دونوں کے خاندان بدلے گئے تھے اور دونوں نے اپنی ایک دوسرے کے خاندانوں کے ساتھ گزاری ہے۔حالانکہ دونوں کی پیدائش میں تین دن کا فرق تھا۔
ڈیوڈ ٹیٹ اور لیون سوانسن مغربی کینیڈا کے صوبے مانیٹوبا میں سرکاری ناروے ہاؤس ہوسپیٹل میں 1975 میں پیدا ہوئے۔ ڈی این اے ٹسٹ سے ثابت ہوا کہ دونوں کے اصل خاندان وہ نہیں جنہوں نے انہیں پالا ہے بلکہ دونوں ایک دوسرے کے خاندا ن میں پلے ہیں۔


ڈیوڈ نے وینیپیگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس کا جواب چاہیے۔اس کا کہنا ہے کہ وہ پریشان، کنفیوژ اور غصے میں ہے۔ڈیوڈ کی اصل ماں نے ڈیوڈ کی بجائے لیون کی پرورش اورلیون کی اصل ماں نے ڈیو ڈ کی پرورش کی ہے ۔
ناروے ہاؤس شمالی مانیٹوبا کی دو کمیونٹیوں پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

یہاں کی آبادی 5000 ہزار ہے۔ نومبر میں مانیٹوبا حکومت نے اعلان کیا تھا کہ مزید دوافراد جو دوست بھی ہیں 1975 میں پیدائش کے وقت ناروے ہاؤس ہوسپیٹل میں تبدیل ہوگئے تھے۔

اُن دونوں کو دیکھ کر لوگ حیران ہوتے تھے کہ اُن کی شکلیں اپنے خاندان والوں سے ملنے کی بجائے دوسرے کے خاندان والوں سے ملتی ہیں۔
مانیٹوبا کے سابق کیبنٹ ممبر، ایرک روبنسن، کا کہنا ہے کہ موجودہ کیس میں بھی شروع سے ہی بچوں کے والدین کے متعلق شکوک موجود تھے۔ایرک کا کہنا ہے کہ ہم ایک غلطی کو برداشت کرسکتے تھے مگر دوسری غلطی ناقابل برداشت اور جرم ہے۔ایرک کا کہنا ہے کہ اس غلطی کی وجہ سے نہ صرف ڈیوڈ اور لیون کو تکلیف ہوئی بلکہ ان کے والدین اور بہن بھائی بھی دکھی ہوئے۔
کینیڈین ہیلتھ منسٹر جین فلپوٹ کا کہنا ہے کہ آزاد ذرائع سے ہسپتال کے ریکارڈ کی جانچ کرائی جائے تاکہ ایسے مزید کیسوں کا پتہ چل سکے۔

دو بہترین دوستوں کو اب معلوم ہوا کہ  41سال پہلے پیدائش کے وقت دونوں کے ..

Browse Latest Weird News in Urdu