ہاتھوں اور پیروں کی 31 انگلیاں، اضافی انگلیاں کاٹنے کے لیے اگلے کئی سالوں تک آپریشن ہونگے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 23 ستمبر 2016 23:46

ہاتھوں اور پیروں کی 31 انگلیاں،  اضافی انگلیاں کاٹنے کے لیے اگلے کئی سالوں تک آپریشن ہونگے

ننگبو، چین کے ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ ہسپتال میں ایسا بچہ پیدا ہوا ہے جس کے ہاتھ اور پیروں کی 31 انگلیاں ہیں۔ بچے کی کئی آپریشن ہونگے، جس کے لیے بچے کے والدین سے فیس نہیں لی جائے گی۔
ننگبو ستی سکستھ ہوسپیٹل کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچے کے ہاتھوں کی 16 اور پیروں کی 15 انگلیاں ہیں۔

(جاری ہے)

بچے کے والدین کا کہنا ہے کہ وہ آپریشن کے اخراجات سے بچنے کےلیے بچے کی سرجری نہیں کرا رہے تھے مگر ہسپتال کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک علاج کی فیس وصول نہیں کریں گے جب تک بچہ 16 سال کا نہیں ہوجاتا۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچے کی اضافی انگلیاں کاٹنے اور ہاتھ کو درست کرنے کےلیے اگلے کئی سالوں میں بہت سے آپریشن ہونگے۔

Browse Latest Weird News in Urdu