کتے چاقو بھی استعمال کر سکتے ہیں اور محبت میں اس سے کسی کو زخمی بھی کر سکتے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 23 ستمبر 2016 23:46

کتے چاقو بھی استعمال کر سکتے ہیں اور محبت میں اس سے کسی کو زخمی بھی کر سکتے ہیں

کتوں کے بارے میں یہی خبریں آتی ہیں کہ انہوں نے کاٹ کر لوگوں کو زخمی کر دیا مگر ہڈسن، کولارڈو سے تعلق رکھنے والی ایک عورت کو اس وجہ سے ہسپتال داخل ہونا پڑا کہ اس کے کتے نےا سے چاقو سے زخمی کر دیا تھا۔
سیلنڈا ہائنز جب ویلی میڈیکل سنٹر پہنچی تو اس کے بازو پر 4 انچ لمبا زخم تھا۔ ہسپتال کی انتظامیہ نے مشکوک ہو کر حکام سے رابطہ کیا لیکن سیلنڈا نے انہیں بتایا کہ یہ زخم اس کے کتے میا کی وجہ سے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس نے بتایا کہ میا نے گھر میں پڑا تیز دھار چاقو دستے سے منہ میں اس طرح پکڑا کہ اس کی نوک بالکل سامنے کی طرف تھی۔ سیلنڈا نے میا کے منہ سے چاقو چھڑانے کے لیے اسے کھانا دکھایا مگروہ چاقو گرانے کی بجائے اس کے ساتھ بھاگ کر سیلنڈا کی طرف آئی اور چاقو سیلنڈا کے بازو میں لگ گیا۔
ہڈسن کی مارشل سروس کے ڈپٹی کے مطابق اسے آپریٹر سے کتے کے چاقو سے مالکن کو زخمی کرنے کا سن کر یقین ہی نہیں آیا۔ ڈپٹی کا کہنا ہے کہ وہ میا کے کتے ہونے کی وجہ سے اس کے خلاف مقدمہ نہیں چلا سکتے۔سیلنڈا کا کہنا ہے کہ اس کا ہاتھ ٹھیک ہو رہا ہے مگراب وہ میا کا چاقوؤں سے دور رکھنے کی کوشش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu