شادی کے لیے جانے والے جوڑے نے ٹریفک میں پھنسے پر ٹریفک میں ہی شادی کر لی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 24 ستمبر 2016 23:34

شادی کے لیے جانے والے جوڑے نے ٹریفک میں پھنسے پر ٹریفک میں ہی شادی کر لی

اپنی شادی کے موقع پر ٹریفک میں پھنسا یقیناً ایک بھیانک خواب سے کم نہیں ۔ چین کے صوبے شانسی میں بھی ایک جوڑا عین اس وقت ٹریفک میں پھنس گیا جب وہ اپنی شادی کےلیے جا رہے تھے۔ اگر عام سڑک پر پھنسے ہوتے تو شاید اِدھر اُدھر سے نکل جاتے مگر وہ سرنگ میں پھنسے تھے جس کا دہانہ کار ایکسیڈنٹ کی وجہ بند ہو گیا تھا اور اسی ایکسیڈنٹ کی وجہ سے ٹریفک جام ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

ٹریفک جام میں پھنسے جوڑنے سے اپنی شادی کے لیے ٹریفک کے کھلنے کا انتطار کرنے کی بجائے ٹریفک جام میں ہی شادی کا فیصلہ کیا۔ دونوں نے سرنگ میں ہی شادی کر لی۔
مقامی روایات کے مطابق اگر شادی میں قبول وایجاب کی رسم دوپہر سے ادا نہ کی جائے تو شادی خوشگوار نہیں ہوتی۔ اس رسم کو ذہن میں رکھتے ہوئے بھی دونوں نےجلدی میں سرنگ میں ہی شادی کا فیصلہ کیا۔ خوش قسمتی سے شادی میں شرکت کرنے والے مہمان بھی ٹریفک میں پھنسے ہوئے تھے اس لیے اس جوڑے کو مہمانوں کی کمی کا سامنا بھی نہیں کرنا پڑا۔ٹریفک میں پھنسے ہونے کے باوجود اس شادی میں دولہا دلہن کے رشتے داروں، دوستوں اور عام ڈرائیوروں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu