پارکنگ کی جگہ مخصوص کرنے کے لیے ماں نے بچے کو ہی پارک کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 26 ستمبر 2016 19:22

پارکنگ کی جگہ مخصوص کرنے کے لیے ماں نے بچے کو ہی پارک کر دیا

ایک عورت نے مصروف ترین سٹرک پر پارکنگ کی جگہ مخصوص کرنے کے لیے اپنے بچے کو پارکنگ میں بٹھا دیا اور خود گاڑی لینے چلی گئی۔
3سالہ بچے کو پارکنگ میں بیٹھے دیکھ کر دوسرے ڈرائیوروں اور پیدل چلنے والوں نے سمجھا کہ بچہ گم ہوگیا ہے، جب بچے سے بات کی گئی تو اس نے بتایا کہ اس کی ماں اسے یہاں بٹھا کر گئی ہے اور کہا ہے کہ جب تک وہ کار لے کر نہیں آتی یہاں سے نہیں ہٹنا۔

(جاری ہے)


اس بچے کی پارکنگ میں بیٹھے ہوئے تصویر جب سوشل میڈیاپر شیئر ہوئی تو وائرل ہوگئی۔ تصویر شیئر کرنے والے صارف نے لکھا کہ وہ کوالالمپور، ملائشیا میں سٹرک کے کنارے خاموشی سے بیٹھا ہے۔
بچے کو پارکنگ میں بٹھانے کا واقعہ جالان کوچائی لاما کا ہے۔ یہ جگہ شہر کا کاروباری مرکز ہے اورمصروف اوقات میں پارکنگ نہ ملنے کےلیے مشہور بھی ہے۔
سوشل میڈیا صارف کا کہنا ہے کہ یہ بچہ اپنی ماں کے آنے تک آدھے گھنٹے اکیلا ہی سڑک کے کنارے بیٹھا رہا۔

Browse Latest Weird News in Urdu