گرفتار ہونے پر نشے میں دھت خاتون کا ایک ہی اصرار، تصویر بنانی ہے تو خوبصورت بناؤ

Ameen Akbar امین اکبر پیر 26 ستمبر 2016 23:01

گرفتار ہونے پر نشے میں دھت خاتون کا ایک ہی اصرار، تصویر بنانی ہے تو خوبصورت بناؤ

چین کے صوبے سنکیانگ میں پولیس نے آدھی رات کو نشے میں دھت ایک عورت کو روک کر اس سے کاغذات طلب کیے تو عورت نے بتایا کہ اس کے پاس کاغذات ہی نہیں۔پولیس نے اس کے سانس کا ٹسٹ لینا چاہا تو اس نے اس سے بھی انکار کر دیا۔جس پر پولیس نے بتایا کہ اس صورت میں اسے ہسپتال میں خون کا معائنہ کرانا پڑے گا۔

(جاری ہے)

یہ سن کر گرفتار عورت نے سانس کا ٹسٹ کرانے پر رضامندی ظاہر کردی۔ سانس کے ٹسٹ سے عورت کے نشہ کرنے کی تصدیق ہوئی تو پولیس ثبوت کے طور پر عورت کی تصویر بنانے لگی۔تصویر بنواتے ہوئے اس عورت کا ایک ہی اصرار تھا کہ اس کی تصویر مشہور فوٹو ایڈیٹر Meitu سےبنائی جائے تاکہ وہ اس میں خوبصورت نظر آئے۔

Browse Latest Weird News in Urdu