چینی ریل ایک گھنٹے میں 500 کلو میٹر کا فاصلہ طے کریں گی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 27 ستمبر 2016 19:43

چینی ریل ایک گھنٹے میں 500 کلو میٹر کا فاصلہ طے کریں گی

لگتا ہے چینیوں کو تیزرفتار ریل کے علاوہ کچھ پسند نہیں۔ اسی وجہ سے چینی اپنی ریلوں کی رفتار کو دن بدن بڑھاتے ہی جا رہے ہیں۔چینی اب نئی نسل کی ایک ایسی ریل بنا رہے ہیں جو مسافروں کو 500 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اُن کی منزل مقصد تک پہنچا ئے گی۔
بیجنگ جیاؤٹونگ یونیورسٹی کے پروفیسر جیا لیمن نے بتایا کہ یہ ریل ایک نئے پروپلشن سسٹم پر چلیں گی۔

ہر طرح کے ماحول میں یہ ریل ایک ہی رفتار سے چل سکے گی۔

(جاری ہے)

یعنی یہ ریل صحرا، پہاڑوں اور جنگلات میں اپنے ٹریک پر 500 کلومیٹر فی گھنٹہ کی زبردست رفتار سے بھی سفر کر سکے گی۔
اس وقت بھی چین میں 20ہزار کلومیٹر ہائی سپیڈ ریلوے ٹریک ہے۔ 2020 تک یہ 30 ہزار اور 2030 تک یہ 45 ہزار کلو میٹر طویل ہو جائے گا۔چین جب 500 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ریل متعارف کرا کر دنیا میں فروخت کرے گا تو دیگر ممالک کو بھی ہائی سپیڈ ریلوے ٹریک بنانے پڑیں گے۔
اس وقت چین میں تیز رفتار ترین بلٹ ٹرین کی رفتار 350 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu