شام کے شہر حلب سے سب چلے گئے مگر بلیوں کا محافظ آخری لمحے تک شام میں موجود رہے گا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 28 ستمبر 2016 23:26

شام کے شہر حلب سے سب چلے گئے  مگر بلیوں کا محافظ آخری لمحے تک شام میں موجود رہے گا

شام میں جاری جنگ کے باعث لاکھوں افراد ملک سے فرار ہوکر دوسرے ممالک میں پناہ حاصل کر رہے ہیں تاہم شام میں رہنے والا ایک شخص ایسا بھی ہے جو بلیوں کی محبت میں شام چھوڑنے کو تیار نہیں۔
حلب سے تعلق رکھنے والے محمد اعلیٰ الجلیل کو کیٹ مین کے نام سے بھی پکارا جا تا ہے۔جہاں شام کے لوگ دوسرے ممالک میں پناہ تلاش کر رہے ہیں وہیں یہ شخص شام میں رہ کر 100 سے زیادہ بلیوں کو اپنے پاس پناہ دئیے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

اس بلیوں میں جہاں آوارہ بلیاں شامل ہیں وہاں وہ بلیاں بھی ہیں جنہیں ان کے مالک ملک سے جاتے ہوئے اس کے حوالے کر گئے تھے۔
خانہ جنگی سے پہلے محمد بجلی کا کام کرتا تھا ، اب وہ ایمبولینس چلاتا ہے اور ضرورت مند لوگوں کو بچاتا ہے۔2011 میں اس کے پاس 20 بلیاں تھیں جو اب بڑھ کر 100 سے زائد ہوگئی ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کے دوست بھی شام چھوڑ کر چلے گئے مگر ان کے جانے کے بعد یہ بلیاں ہی اس کی دوست ہیں۔ محمد کا کہنا ہے کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے وہ بلیوں کو چھوڑ کر کہیں نہیں جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu