گھر میں چابی بھولنے والا 4گھنٹے تک چمنی میں پھنسا رہا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 19 اکتوبر 2016 23:33

گھر میں چابی بھولنے والا 4گھنٹے تک چمنی میں پھنسا رہا

ٹوسان، ایریزونا کے فائر ڈیپارٹمنٹ نے 4 گھنٹے تک چمنی میں پھنسے رہنے والے 26سالہ نوجوان کی تصاویر شیئر ہے ۔
ٹوسان فائر ڈیپارٹمنٹ نے فیس بک پوسٹ میں کہا کہ یونیورسٹی کےعلاقے سے ایک شخص نے کال کی اور بتایا کہ اس کے ہمسائے سے مدد کے لیےپکارے جانے کی آوازیں آ رہی ہیں۔

(جاری ہے)


فائر فائٹرز جب گھر میں پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ ایک شخص کی ٹانگیں فرش کو چھو رہی ہے مگر اس کا جسم اوپر چمنی میں، چمنی کے سوراخ کے چھوٹا ہونے کی وجہ سے ، پھنسا ہوا ہے۔


اہلکاروں نے اس شخص کو باہر نکالنے کے لیے اوپر سے رسی پھینکی ، جس کے بعد کالک میں لپٹا ہوا شخص باہر نکل آیا۔اس شخص نے بتایا کہ وہ چار گھنٹوں سے چمنی میں پھنسا ہوا تھا، وہ گھر کی چابی گھر میں ہی بھول گیا تھا اسی وجہ سے چمنی کے راستے گھر واپس جا رہا تھا۔
دیکھنے میں وہ شخص زخمی معلوم نہیں ہو رہا تھا مگر پھر بھی موقع پر موجود طبی عملے سے اسے طبی امداد دی۔

Browse Latest Weird News in Urdu