نیلامی میں ملنے والے ڈیپ فریزرز سے ایک دو نہیں چالیس مردہ بلیاں برآمد

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 21 اکتوبر 2016 23:20

نیلامی میں ملنے والے ڈیپ فریزرز سے ایک دو نہیں چالیس مردہ  بلیاں برآمد

ایک شخص، جس نے نیلامی میں 150ڈالر میں دو ڈیپ فریزر خریدے تھے، کا کہنا ہےکہ اس کے ڈیپ فریزر سے 40 مردہ بلیاں ملیں ہیں۔ ایک فریزر میں تو یہ بلیاں ایک دوسرے کے اوپر رکھیں تھی جبکہ دوسرے فریزر میں یہ الگ الگ کاغذ میں لپٹی ہوئیں ہیں۔ اس شخص نے یہ فریزر لانگ آئی لینڈ، امریکا میں ایک پرائیویٹ سرد خانے کی نیلام ہونے والی اشیا کے دوران خریدے تھے۔

ان اشیاء کو کرایہ نہ دینے کی وجہ سے نیلام کیا جا رہا تھا۔

(جاری ہے)


پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ڈیپ فریزر میں 40 بلیاں تھی، جن سے بے تحاشا بدبو آرہی تھی۔ امریکن سوسائٹی فار پریوینشن آف کروئلٹی ٹو اینیملز بلیوں کا طبی معائننہ کر رہی ہے تاہم بلیوں کی حالت کے باعث اس کے نتائج آنے میں وقت لگ سکتا ہے۔
طبی معائنے کے نتائج آنے کے بعد ہی پولیس فیصلہ کرے گی کہ ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرنی ہے یا نہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق یہ فریزرز پہلے ایک 66 سالہ بوڑھی خاتون کی ملکیت تھے، جس نے جولائی میں کرایہ دینا بند کر دیا تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu