جانوروں کو بہیمانہ طریقے سے قتل کر کے سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے والی نوجوان لڑکی گرفتار

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 22 اکتوبر 2016 23:55

جانوروں کو بہیمانہ طریقے سے قتل کر کے سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے والی نوجوان لڑکی گرفتار

پولیس نے ایک نوجوان لڑکی کو جانوروں کو بہیمانہ طریقے سے قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
ایلینا اورلووا نے سوشل میڈیا پر جو ویڈیو پوسٹ کی ہے اس میں اسے بلی کا دل نکالتے ہوئے دکھایا گیاہے۔
پولیس نے ایلینا کو مشرقی روس کے شہر ولاڈیوسٹوک میں روکا جہاں وہ فلائٹ کا انتطار کر رہی تھی۔
آن لائن پوسٹ ہونے والی تصاویر میں 17سالہ ایلینا کو اپنی دوست کرسٹینا کے کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

تصاویر میں دونوں نے خوفناک فلموں والا میک اپ کیاہوا ہے۔خوفناک فوٹیج میں ایک کتے کو دیوار پر کیلوں سے لٹکایا ہوا بھی دکھایا گیاہے، جبکہ ایک کتے کو لٹکا کر ائیر گن سے شوٹ کیا گیا ہے۔
انٹر نیٹ پر صارفین کے ردعمل کے بعد پولیس اس حوالے سے فعال ہوگئی۔مقامی رہائشیوں نے پولیس کو انہیں روکنے کےلیے ایک پٹیشن بھی شروع کی۔

(جاری ہے)


دونوں لڑکیاں جنوب مشرقی شہر کھاباروسک میں رہتی ہے۔

دونوں ہی لاوارث جانوروں کو یہ کہہ کر اپنے گھر لے آتی ہیں کہ وہ ان کا خیال رکھیں گی۔
ایلینا کی ایک پوسٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنی ہی ماں کو قتل کرنےکی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ ایک پوسٹ میں اس نے لوگوں سے سوال کیا ہے کہ اگر وہ اپنی ماں کو قتل کرنے کےبعد گرفتار ہو جائے تو اسے کتنی جیل ہوگی۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہےکہ کرسٹینا کے خاندان کےمقامی پولیس کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu