دنیا کا سب سے خوبصورت کتا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 23 اکتوبر 2016 23:38

یہ تصویر 10لاکھ سے زیادہ بار شیئر ہوچکی ہے

لمبے ریشمی بالوں والی افغان ہاؤنڈ کو سوشل میڈیاپر دنیا کی سب سے خوبصورت دنیا قرار دیا جا رہا ہے۔5 سالہ ”سپرماڈل“ کو سجا سنوار کر سنڈنی کے ڈاگ شو میں بھی پیش کیا گیا تھا مگر اسے اصل شہرت اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد اب ملی ، جب اس کی کچھ تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں۔

(جاری ہے)

اس کے مالک لیوک کاوانگ کو اندازہ نہیں تھا کہ اس کی پالتو کتیا انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دے گی۔ ایک تصویر میں اسے لمبے بالوں کے ساتھ بینچ پر بیٹھے دکھایا گیا ہے۔ اس کے لمبے بالوں نے بینچ کو مکمل طور پر ڈھانپ لیاہے۔ اس کی یہ تصویر 10لاکھ سے زائد بار شیئر ہو چکی ہیں۔

یہ تصویر 10لاکھ سے زیادہ بار شیئر ہوچکی ہے

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu