روس نے ”شیطان2“ متعارف کرادیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 25 اکتوبر 2016 23:51

روس نے ”شیطان2“ متعارف کرادیا

روس نے پہلی بار اپنے نئے تھرمو نیوکلیئر بین الابراعظمی بیلسٹک میزائل کی تصاویر جاری کی ہیں۔آر ایس -28 سرمٹ (RS-28 Sarmat) میزائل کو ”شیطان2“ کے نام سے جانا جاتا ہے۔روسی اخبار کے مطابق یہ میزائل اتنا ایٹمی مواد لے جاسکتا ہے کہ پورے ٹیکساس کو تباہ کر دے۔
یہ نیا ہتھیار 40 میگا ٹن وارہیڈ لے جا سکتا ہے ، جو ہیرو شیما اور ناگا ساکی پر گرائے گئے بموں سے 2000 گنا زیادہ طاقتور ہے۔


سابق سیکرٹری آف ٹریژری اکنامکس پالیسی ڈاکٹر کریگ روبرٹ نے روس کے اس نئے تھرمو نیوکلیئر ہتھیار کےمقابلے میں جاپان پر گرائے گئے بموں کو پاپ گن قرار دیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ایک روسی ایس ایس -18 نیویارک کے تین چوتھائی حصے کو ہزاروں سال کے لیے صفحہ ہستی سے مٹا سکتا ہے جبکہ شیطان 2 کے 5 یا 6 میزائل امریکی کے مشرقی ساحل کو غائب کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


امریکا کے لیے سب سے زیادہ خوفناک بات یہ ہے کہ شیطان 2 ریڈار ڈیفنس سسٹم سے اوجھل بھی ہوسکتا ہے اور امریکہ کے مشرقی اور مغربی ساحل تک مار کر سکتا ہے۔اصل شیطان میزائل کو 1970 کی دہائی میں متعارف کرایا گیاتھا۔
2010 میں روس اور امریکا نے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت دونوں ممالک مخصوص تعداد سے زیادہ بین الا براعظمی میزائل نہیں رکھ دسکتے تاہم روس اس معاہدے کے باوجود نئے ایٹمی ہتھیار بنا رہا ہے۔ رو س کا کہنا ہے کہ امریکا کی یورپ میں بڑھتی ہوئی مداخلت کے باعث مضبوط ایٹمی دفاعی صلاحیت برقرار رکھی جائے گی۔روس کا کہنا ہے کہ 2020 تک شیطان 1 کو شیطان 2 سے تبدیل کر دیا جائے گا۔

روس نے ”شیطان2“ متعارف کرادیا

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu