آپریشن کا انتظار نہیں کر سکتا۔ سابق فوجی نے خود ہی پلاس سے اپنے انگوٹھے کاٹ لئے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 25 اکتوبر 2016 23:53

آپریشن کا انتظار نہیں کر سکتا۔ سابق فوجی  نے خود ہی  پلاس سے اپنے انگوٹھے  کاٹ  لئے

ایک سابق فوجی نے یہ کہتے ہوئے خود ہی پلاس سے اپنے انگوٹھے کاٹ لئے کہ وہ آپریشن کےلیے انتظار نہیں کر سکتا۔
57سالہ پاؤل ڈبلنز کا انگوٹھا سرما زدگی(فراسٹ بائٹ) کے باعث خراب ہو چکا تھا۔ اس کا آپریشن کیا جانا تھا مگر ڈاکٹروں کا کہنا تھاکہ 6 ہفتے سے پہلے اس کا آپریشن نہیں ہوسکتا۔
ڈاکٹروں کا جواب سن کر پاؤل نے معاملہ اپنے ہاتھ میں لینے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

اس نے خود ہی ایک گھنٹے تک اپنا آپریشن کرتے ہوئے اپنے دونوں پاؤں کے انگوٹھے کاٹ دئیے۔
ڈیون ، انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے سابق آرمی لانس کاپورل نے اس آپریشن کے لیےکوئی دردکش دوا بھی نہیں لی۔ ایک ڈاکٹر نے جب اسے پاگل قرار دیا تو اس نے جواب دیا کہ اس نے آپریشن کےبارے میں ٹیکسٹ بک پڑھ لی تھی۔
پاؤل کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کے مطابق میرے انگوٹھے مجھے مار سکتے تھے ، اس لیے میں نے خود ہی انہیں کاٹ دیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu