بوتل میں بند پیغام 50سال بعد خاندان والوں کو واپس مل گیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 25 اکتوبر 2016 23:53

بوتل میں  بند  پیغام 50سال بعد خاندان والوں کو واپس مل گیا

ہیمپٹن، نیو ہیمشائر. ایک شخص کو سمندر سے ایسی بوتل ملی ہے جسے نیو ہیمپشائر سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے کیرئبین میں چھٹیاں گزارتے ہوئے 50سال پہلے سمندر میں ڈالا تھا۔ا س بوتل میں کاغذ پر لکھاہوا ایک پیغام بھی تھا۔
اوٹاہ سے تعلق رکھنے والے کلنٹ بوفنگٹن کو یہ بوتل جزائر کیکس و ترکیہ میں چھٹیاں گزارتے ہوئے ملی۔ کلنٹ کا کہنا ہے کہ اسے یہ بوتل ریت میں آدھی دبی ہوئی ملی تھی، ایسے لگتا تھا جیسے یہ بوتل سدا سے وہاںموجود ہو۔

بوتل میں ایک کاغذ بھی تھا، جس پر پنسل سے لکھا تھا کہ اندر دیکھو۔

(جاری ہے)

کلنٹ کا کہنا ہے کہ بوتل پر ریٹرن اور بیچ کمبر بھی لکھا تھا۔ جس کے بعد وہ بتدریج بیچ کمبر موٹل ، ہیمپٹن، نیو ہیمپشائر تک پہنچ گیا، جہاں اس کی ملاقات پاؤلا پیرس سے ہوئی۔ پاؤلا کے باپ نے ہی 50 سال پہلے یہ پیغام لکھا تھا۔پاؤلا نے دیکھتے ہی پہچان لیا کہ یہ اس کے مرحوم باپ کی لکھائی ہے۔کاغذ پر یہ بھی لکھا تھا کہ اس پیغام کو اس پتے پر پہنچا کر ٹینا سے 150ڈالر انعام لیا جا سکتا ہے۔ جس وقت یہ پیغام لکھا گیا اس وقت اس موٹل میں 150ڈالر میں سات راتوں تک قیام کیا جا سکتا تھا۔تاہم پاؤلا نے اپنے باپ کے وعدے کے مطابق یہ پیغام پہنچانے پر کلنٹ کو پورے 150 ڈالر ہی انعام دیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu