طوطے نے مالک اور ملازمہ کےعشق کا بھانڈا پھوڑ دیا۔مالک گرفتار

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 26 اکتوبر 2016 19:01

طوطے نے  مالک اور ملازمہ کےعشق کا بھانڈا پھوڑ دیا۔مالک گرفتار

کویت سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو اپنے طوطے کی وجہ سے جیل جانا پڑ گیا۔ طوطے نے حادثاتی طور پر اس کی بیوی کے سامنے ملازمہ کے ساتھ عشق کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ طوطے نے بیوی کے سامنے وہ ذومعنی فقرات دوہرا دئیے جو عاشق مزاج شوہر ملازمہ کو کہتا تھا۔
عرب ٹائمز کے مطابق شوہر اور ملازمہ کے عشق کی داستان اس وقت سامنے آئی جب طوطے نے بیوی کے سامنے ذومعنی فقرات دوہرانے شروع کیے۔

جس پر بیوی نے پولیس اسٹیشن میں جا کر شوہر کےخلاف دھوکہ دہی کی شکایت کر دی۔

(جاری ہے)

بیوی کا کہنا ہے کہ اسے پہلے بھی اپنے شوہر پر شک ہوا تھا۔ بیوی کا کہنا تھا کہ جب شوہر نےا سے وقت سے پہلے آفس سے گھر آتے دیکھا تو حیران اور تھوڑا پریشان ہوگیا۔
استغاثہ کا کہنا ہے کہ ناکافی شواہد کی بنا پر شوہر کو مجرم قرار نہیں دیا جا سکتا اور نہ ہی یہ مقدمہ عدالت میں چلے گا۔ استغاثہ کے مطابق یہ ثابت کرنا مشکل ہوگا کہ طوطے نے یہ فقرات شوہر کے منہ سےسنے، ٹی وی پر سنے یا ریڈیو پر سن کر یاد کر لیے۔
کویت میں غیر ازدواجی تعلقات جرم ہیں، جس کی سزا قید بامشقت ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu