مشکوک قاتل نے پولیس سے بھاگتے ہوئے فیس بک پر لائیو ویڈیوز اپ لوڈ کر دیں

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 26 اکتوبر 2016 23:50

مشکوک قاتل نے پولیس سے بھاگتے ہوئے فیس بک پر لائیو ویڈیوز اپ لوڈ کر دیں

قتل کی واردات میں مطلوب اوکلاہاما سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے پولیس سے بھاگتے ہوئے فیس بک لائیو فیچر استعمال کرتے ہوئے سوشل میڈیا سائٹ پر دو ویڈیو اپ لوڈ کی ہیں۔
حکام کے مطابق 38سالہ مائیکل ڈیل وانس جونیئر پر اپنے انکل اور آنٹی کے قتل کا الزام ہے۔ اس کے علاوہ اس پر ہتھیار رکھنے اور کار کے غلط استعمال کا بھی الزام ہے۔
پولیس نے اتوار کی رات کو اوکلاہاما شہر کے نزدیک مائیکل کا پیچھا کرنا شروع کیا۔

پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ مائیکل اور اس کے ساتھی نے دوپولیس والوں پر فائر کھول دیا ہے۔ مائیکل پولیس کی گاڑی بھی لےبھاگا تھا۔اس کے بعد اس نے ایک عورت کو گولی ماری اور اس کی کار چرا کر لے گیا۔ وہاں سے وہ اپنے انکل اور آنٹی کے گھر گیا ، انہیں قتل کیا اور فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)


اوکلا ہاما کاؤنٹی شیرف آفس کے مطابق اپنے انکل کے گھر جانے سے پہلے مائیکل نے فیس بک پر دو ویڈیو بھی پوسٹ کیں۔

اس ویڈیو میں وہ پستول دکھاتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ یہ سب حقیقت ہے ، مذاق نہیں۔فیس بک نے مائیکل کی دونوں ویڈیو کو اپنی سائٹ سے ہٹا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu