میرے شوہر کو الیکشن جتوا دو۔ بیوی کی دہائی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 26 اکتوبر 2016 23:50

میرے شوہر کو الیکشن جتوا دو۔ بیوی کی دہائی

آسٹن، ٹیکساس۔ کاؤنٹی کمشنر کےلیے ہونے والے الیکشن میں ایک شخص کی پریشان بیوی نے اس کی اشتہاری مہم میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایک اشتہاری ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ جیرالڈ ڈاگرٹی اور اس کی بیوی اکھٹے برتن دھو رہے ہوتےہیں، برتن دھوتے ہوئے بھی جیرالڈ ملکی پالیسیوں پر تبصرے کر رہا ہوتا ہے، اتنے میں اس کی بیوی ، شرلین ، کیمرے کی طرف دیکھ کہتی ہےکہ جیرالڈ کا کوئی مشغلہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اگلے سین میں جیرالڈ باہر کھڑا ایک شخص کو ٹیکس کوڈ کے بارے میں بتا رہا ہوتا ہے جبکہ اندر شرلین ایک دوسری عورت کے ساتھ اسے دیکھ رہی ہوتی ہے۔ دوسری عورت جیرالڈ کو دیکھ کہتی ہے کہ کیا وہ ہر وقت ایسے ہی رہتا ہے تو شرلین کہتی ہے ، ہاں ہر وقت، لوگ تو اپنا کام آفس میں چھوڑ آتے ہیں۔ اگلے سین میں کھانا کھاتے ہوئے بھی جیرالڈ کو مختلف مسائل کا حل نکالتےہوئےدکھایا گیا ہے۔
ویڈیو کےآخر میں جیرالڈ کے رویے سے تنگ شرلین کو مایوسی سے یہ کہتے ہوئے دکھایا گیاہے کہ ”پلیز جیرالڈ کو دوبارہ منتخب کرلیں، پلیز“۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu