ٹینس کی گیند جتنی زبان رکھنے والے نوجوان کے لیے ہر رات موت کا خدشہ بڑھنے لگا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 27 اکتوبر 2016 23:52

ٹینس کی گیند جتنی زبان رکھنے والے نوجوان کے لیے  ہر رات موت کا خدشہ بڑھنے لگا

18سالہ کرزسٹوف وگرزن کا تعلق پولینڈ کے شہر گروجک سے ۔ وہ haemangioma کی بیماری کے ساتھ پیدا ہوا۔اس کی زبان میں خون کی رگوں کے درمیان ایک ٹیومر تھا۔ کرزسٹوف جب چھوٹا تھا تو دوبار ٹیومر نکالنے کی کوشش کی گئی مگر زیادہ خون بہہ جانے کے ڈر سے ٹیومر نہیں نکالا گیا۔اب 18سال کی عمر میں کرزسٹوف کی زبان کا ٹیومر ٹینس کی گیند جتنا ہو چکا ہے اور اب اس کی زبان اس کےسانس لینے میں بھی مشکلات پیدا کر رہی ہے۔

ڈاکٹروں کو اب بھی امید ہے کہ کرزسٹوف ایک عام زندگی جی سکے گا۔

(جاری ہے)


کرزسٹوف نے مقامی رپورٹروں کو بتایا کہ ناروے کے ایک لڑکےکو یہی بیماری تھی، اب آپریشن کے بعد اس بیماری میں آثار بھی نہیں ہیں۔
کرزسٹوف کے گھر والے اب اس کےعلاج کےلیے پیسے جمع کر رہے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کا علاج جرمنی میں ہو سکتا ہے۔اس کےعلان پر تقریبا 47550پاؤنڈ خرچ ہونگے۔ کرزسٹوف کے گھر والے دوستوں اور فلاحی اداروں سے آدھی رقم جمع کر چکے ہیں۔
کرزسٹوف کا کہنا ہے کہ اگر اس کا آپریشن کامیاب ہو گیا تو وہ اپنی پڑھائی مکمل کرے گا، ڈرائیونگ کا ٹسٹ پاس کرے گا اور باورچی بنے گا۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے آج تک کرزسٹوف کی زبان جتنی بڑی زبان نہیں دیکھی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu