رقم کے ضیاع کو ثابت کرنے کےلیے بیوی نے لاٹری سکریچ کارڈ لیا مگر ایک ملین ڈالر کا انعام نکل آیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 27 اکتوبر 2016 23:52

رقم کے ضیاع کو ثابت کرنے کےلیے بیوی نے لاٹری سکریچ کارڈ لیا مگر ایک ملین ڈالر کا انعام نکل آیا

ایک شکی مزاج بیوی نے اپنے شوہر پر یہ ثابت کرنے کے لیے لاٹری سکریچ کارڈ خریدا کہ وہ ان میں رقم ضائع کر رہا ہے مگر اس پر اُن کا 1 ملین ڈالر کا انعام نکل آیا۔
57 سالہ گلنڈا بلیک ویل کے شوہر بڈی نے اسے کہا وہ پاور بال لاٹری کے لیے اسے دو کارڈ دلوا دے مگر بیوی نے کہا کہ وہ بے وقوف ہے جو اپنی رقم ضائع کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

پھر اس نے اپنے شوہر پر یہ ثابت کرنے کےلیے 10 ڈالر کاسکریچ کارڈ خریدا کہ اس میں انعام کا نام و نشان تک نہ ہوگا مگر اس کا ایک ملین ڈالر کا انعام نکل آیا۔ٹیکس کی کٹوتی کے بعد اسے 415,503 ڈالر ملیں گے۔ گلنڈا کا کہنا ہے کہ وہ اس رقم سے اپنا گھر خریدیں گے۔ گلنڈا کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگرچہ وہ غلط ثابت ہوئی مگر وہ اب بھی لاٹری سکریچ کارڈ نہیں خریدنا چاہتی ۔

Browse Latest Weird News in Urdu