عورت کی چوری ہونے والی گاڑی اگلے ہی دن پیٹرول کے پیسوں اور دلچسپ وضاحت کے ساتھ واپس مل گئی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 27 اکتوبر 2016 23:53

عورت کی چوری ہونے والی گاڑی اگلے ہی دن پیٹرول کے پیسوں اور دلچسپ وضاحت کے ساتھ واپس مل گئی

ایک عورت کی چوری ہونے والی گاڑی پیٹرول کے پیسوں اور دلچسپ وضاحتی نوٹ کے ساتھ واپس مل گئی۔ پورٹ لینڈ، اوریگون، امریکا سے تعلق رکھنے والی ایرن ہاٹزی کا کہنا ہے کہ صبح وہ جاگی تو اس کی سرخ سوبارو گاڑی پر 30 ڈالر اور وضاحتی نوٹ پڑا تھا۔اس سے پہلے ایرن پولیس میں اپنی گاڑی کی گمشدگی کی رپورٹ لکھوا چکی تھی۔

(جاری ہے)

ایرن کو ”چور“ کی طرف سے ملنے والے وضاحتی نوٹ میں لکھا تھا کہ میں معذرت خواہ ہوں، میں نے اپنی دوست کو اپنی سوبارو گاڑی لانے کے لیےچابی دی جو تمہاری گاڑی کے پیچھے کھڑی تھی مگر وہ تمہاری گاڑی لے آئی، مجھے صبح تک احساس نہ ہوا کہ گاڑی دوسری ہے، جب احساس ہوا تو خرچ ہونے والی گیس کے پیسے بھی واپس کر رہا ہوں۔


پولیس کا کہنا ہے کہ پرانے ماڈل کی Subaru میں ایک دوسرے کی چابیاں آرام سے لگ جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu