جڑواں بچوں میں سے ایک مر نہ جائے، والدین نے 3سالہ بہن بھائی کی شادی کر دی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 1 دسمبر 2016 23:49

جڑواں بچوں میں سے ایک مر نہ جائے، والدین نے 3سالہ  بہن بھائی کی شادی کر دی

وسطی تھائی لینڈ کے صوبے آنگ تھونگ میں ہونے والی ایک تقریب میں بھائی تیکاتات اور بہن تاویسا ہیرانمیکاونت شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ یہ دونوں بہن بھائی جڑواں ہیں اوران کی عمر 3سال 4 ماہ ہے۔
ان کے والدین کو یقین ہے کہ یہ دونوں پچھلے جنم میں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے، اسی وجہ سے زندگی میں جڑواں پیدا ہوئے ہیں۔ شادی کی یہ تقریب ”فرشتوں“ کو یہ دکھانے کے لیے منعقد کی گئی ہے کہ اب وہ دونوں ساتھ ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔

(جاری ہے)


دولہا اور دلہن کی ماں کا کہنا تھا کہ اگر ان کی شادی نہ کی گئی تو دونوں میں سے ایک مر جائے گا۔ بچوں کی ماں نے بتایا کہ اُن کے عقیدے مطابق محبت کرنے والے ایسے جوڑے جو پچھلی زندگی میں مل نہیں پاتے وہ پھر جڑواں بہن بھائی پیدا ہوتے ہیں۔
بچوں کی شادی کی تقریب میں گاؤں کے لوگوں اور رشتے داروں نے بھرپور شرکت کی۔ بچوں کی شادی کی تمام تقریبات اگرچہ اصل شادی کی طرح ہی تھی تاہم دونوں کی شادی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ دونوں بچے بڑے ہوکر اپنے اپنے جیون ساتھی کا انتخاب خود اپنی مرضی سے کریں گے جبکہ بچپن کی یہ شادی صرف ”فرشتوں“ کو مطمئن کرنے کے لیے کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu