انگلش پرو سوکر پلیئر نے 111 فٹ کی بلندی سے گرنے والی فٹ بال کو کنٹرول کرکے نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 2 دسمبر 2016 19:09

انگلش پرو سوکر پلیئر نے 111 فٹ کی بلندی سے گرنے والی فٹ بال کو کنٹرول کرکے نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا

لندن۔ انگلش پریمئر لیگ کے پروفیشنل سوکر پلیئر نے 100 فٹ سے بھی اونچی کرین سے گرنے والی فٹ بال کو کنٹرول کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا ہے۔
لندن کے آرسنل ایف سی کے تھیو والکوٹ نے سب سے زیادہ بلندی ، 111 فٹ، سے گرنے والی فٹ بال کو کنٹرول کرنے ، یعنی فٹ بال کے زمین پر گرے بغیر اسے پانچ بار کک کرنے ، کا نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

(جاری ہے)


والکوٹ سے پہلے یہ ریکارڈ فٹ بالر جون فارنورتھ کے پاس تھا، جس نے 105 فٹ سے گرنے والی فٹ بال کو کنٹرول کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu