5 پاؤنڈکے نئے نوٹ سے ہندو بھی ناخوش، برطانوی مندروں میں استعمال نہیں ہو سکیں گے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 2 دسمبر 2016 20:29

5 پاؤنڈکے نئے نوٹ سے ہندو بھی ناخوش، برطانوی مندروں میں استعمال نہیں ہو سکیں گے

ہندو مت، جین مت اور تمام سبزی خور پانچ پاؤنڈ کے نئے نوٹ سے ناخوش ہیں۔ پولیمر کے بنے اس نئے نوٹ کے موجد پروفیسر ڈیوس سولومن نے ہندوؤں سمیت تمام سبزی خوروں کو نوٹ کی مخالفت کرنے پر بے وقوف قرار دیا ہے۔ ہندوؤں اور سبزی خوروں کے نوٹ پر غصے کی وجہ نوٹ میں جانوروں، خاص کر گائے، کی چربی کا استعمال ہے۔برطانوی افراد نے نئے نوٹ کی منسوخی کے لیے ایک آن لائن پٹیشن بھی شروع کی ہے، جس پر اب تک 1لاکھ 20 ہزار افراد دستخط کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اس پٹیشن کی وجہ سے ہی بنک آف انگلینڈ کا کہنا ہے کہ وہ نوٹ کے حوالے سے لوگوں کے تحفظات دور کریں گے۔
برطانیہ میں 17 لاکھ سبزی خور اور 8 لاکھ ہندو رہتے ہیں۔ایسے ہندوجو سبزی خور نہیں وہ بھی اپنے مذہب کی وجہ سے بڑا گوشت نہیں کھاتے۔5 پاؤنڈ کے نوٹوں میں بڑے جانوروں کی چربی کے استعمال سے برطانوی ہندو بھی مشتعل ہیں۔ برطانوی ہندو مندروں میں 5 پاؤنڈ کے نوٹ کی وصولی پر پابندی کا سوچ رہے ہیں۔
ہندو فورم آف بریٹن کا کہنا ہے کہ نوٹوں میں گائے کی چربی کا استعمال کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔
لوگوں کے تحفظات کی وجہ سے بنک آف انگلینڈ کوشش کر رہا ہے کہ کسی طرح ان نوٹوں کو بھی ”ویجیٹرین“ بنا دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu