سر پر سر کے بل ایک شخص کو اٹھا کرمسلسل سیڑھیاں چڑھنے کا نیا عالمی ریکارڈ

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 12 جنوری 2017 23:50

سر پر سر کے بل  ایک شخص کو اٹھا کرمسلسل سیڑھیاں چڑھنے کا  نیا  عالمی ریکارڈ

جیرونا، سپین ۔ سرکس میں کام کرنے والے بھائیوں نے غیر معمولی توازن کا مظاہرہ کرتےہوئے ایک نیا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔ ان بھائیوں میں سے ایک دوسرے کے سر پر سر کے بل الٹا کھڑا ہوا اور دونوں نے توازن برقرار رکھتےہوئے مسلسل 90 سیڑھیاں چڑھی۔

(جاری ہے)


گیانگ کووک نگہیپ اور گیانگ کووک کو نے اپنا یہ ریکارڈجیرونا کے سینٹ میری کے کیتھیڈرل کی سیڑھیاں چڑھ کر بنایا۔دونوں بھائیوں نے توازن برقرار رکھتے ہوئے 52 سیکنڈ میں 90 سیڑھیاں چڑھی۔
ریکارڈ بنانے کے بعد دونوں بھائیوں کو جیرونا کی میئر نے بھی مبارکباد دی۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ 2014 میں ٹینگ ٹاؤ اور سو زینگشیان نےبنایا تھا۔ ان دونوں کا ریکارڈ صرف 25 سیڑھیاں چڑھنے کا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu