دس لاکھ ڈالر کا انعامی ٹکٹ رکھ کر بھولنے والے کی قسمت ڈیڈ لائن ختم ہونے سے 8 دن پہلے چمک اٹھی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 14 جنوری 2017 23:49

دس لاکھ ڈالر کا انعامی ٹکٹ رکھ کر بھولنے والے کی قسمت ڈیڈ لائن ختم ہونے سے 8 دن پہلے چمک اٹھی

اوریگون سے تعلق رکھنے والا ایک شخص اپنے آفس کی صفائی کر رہا تھا کہ اسے لفافے میں بھولا ہوا انعامی ٹکٹ مل گیا۔
جومیل پانیسا کو اس کا ٹکٹ انعام ملنے کی آخری تاریخ ختم ہونے سے 8 دن پہلے ملا ہے۔

(جاری ہے)

جومیل نے میگا ملین لاٹری کا ٹکٹ 13 جنوری 2016 کو خریدا اور پھر اسے لفافے میں محفوظ کر کے آفس میں ہی رکھ کر بھول گیا۔جب اسے ٹکٹ ملا تو اسے وہ خبریں یاد آئیں جن میں ایک گمشدہ انعام یافتہ کا ذکر تھا۔ وہ فوراً میگا ملین کے آفس دوڑا اور 9 جنوری کو اپنا انعام وصول کر لیا۔ اگر وہ 8 دن تک وہاں نہ پہنچتا تو 17 جنوری کو اس کا انعام اوریگون کے اکنامک ڈویلپمنٹ فنڈ میں چلا جاتا ۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu