ایرو کی دبائے رکھ کر ایکسل کی پہلی قطار سے آخری قطار تک پہنچنے میں کتنا وقت لگتاہے؟

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 15 جنوری 2017 17:59

ایرو کی دبائے رکھ کر ایکسل کی پہلی قطار سے آخری قطار تک پہنچنے میں کتنا وقت لگتاہے؟

یوٹیوب کے ایک صارف نے ایک نیا چیلنج مکمل کیا۔ اس نے ڈاؤن ایرو کو دبائے رکھ کر یہ دیکھنا چاہا کہ اس طرح وہ پہلی قطار سے آخری قطار میں کتنی دیر میں پہنچے گا۔
مائیکروسافٹ ایکسل کی مدد سے صارفین اپنے حسابی کام کو بہت آسانی سے سرانجام دے سکتے ہیں۔ ایکسل کے شروع کے ورژن یعنی ایکسل 5 اور ایکسل 95میں قطاروں کی تعداد 16ہزار 384 اور کالم کی تعداد 256 تھی۔

ایکسل 97 سے ایکسل 2003 تک سپریڈ شیٹ میں قطاروں کی تعداد 65536 اور کالم کی تعداد 256 تھی۔ آفس 2007 میں یہ صورت حال بدل گئی۔ ایکسل 2007 میں قطاروں کی تعداد10لاکھ 48 ہزار 576 اور کالم کی تعداد 16384 ہے۔
ہنٹر ہوب نامی یو ٹیوب صارف نے دن 12 بجے ایکسل میں ڈاؤن ایرو کا بٹن دبایا اور رات 9 بج کر 36 منٹ پر کرسر سپریڈ شیٹ کی آخری قطار میں پہنچا۔

(جاری ہے)


ویسے ہم صارفین کو بتا دیں کہ ایکسل میں سب سے پہلی قطار میں کرسر ہو تو کنٹرول اور ڈاؤن ایرو دبانے سے کرسر ایک سیکنڈ میں نیچے اس قطار پر ہوگا جہاں ڈیٹا موجود ہو۔

ڈیٹا نہ ہونے کی صورت میں کرسر آخری قطار میں ہوگا۔ کنٹرول اور ڈاؤن ایرو کے علاوہ یہی ترکیب اینڈ بٹن کے بعد ڈاؤن ایرو دبا کر استعمال کی جا سکتی ہے۔ سب سے نیچے آخری قطار میں کرسر ہونے پر اینڈ بٹن اور اپ ایرو دبا کر سب سے پہلی قطار میں آیا جا سکتا ہے، اسی طرح ااینڈ بٹن کے ساتھ رائٹ یا لیفٹ ایرو دبا کر انتہائی دائیں یا بائیں پہنچا جا سکتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu