جرمنی امریکن کاریں خریدا کرے۔ ڈونلڈ ٹرمپ، پہلے امریکا اچھی کاریں بنائے۔ جرمنی کا کھردرا جواب

Ameen Akbar امین اکبر پیر 16 جنوری 2017 23:59

جرمنی امریکن کاریں خریدا کرے۔ ڈونلڈ ٹرمپ، پہلے امریکا اچھی کاریں بنائے۔ جرمنی کا کھردرا جواب

آنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمن کارساز کمپنیوں کو درآمدی ٹیکس 35 فیصد بڑھانے کی دھمکی دی تھی۔ اس دھمکی کا برلن نے کرارا جواب دیا ہے۔
ٹرمپ نے میکسیکو میں 2019 سے کام کرنے والے بی ایم ڈبلیو کے پلانٹ سے تیار ہوکر امریکا آنے والی گاڑیوں پر درآمدی ٹیکس لگانے کی دھمکی دی تھی۔
ٹرمپ نے جرمن اخبار بلڈ(Bild) کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ امریکا کے لیے کاریں بنا سکتےہیں مگر انہیں امریکا آنے والی ہر کار پر 35 فیصد ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔

ٹرمپ کی تجویز تھی کہ بی ایم ڈبلیو کو امریکا میں فیکٹری لگانی چاہیے۔
میکسیکو کا پلانٹ 2019 سے بی ایم ڈبلیو 3 سیریز سیڈان بنانی شروع کرے گا۔ بی ایم ڈبلیو کا کہنا ہے کہ اس پلانٹ سے ساری دنیا میں گاڑیاں جائیں گی یہ صرف امریکا کے لیے ہی نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)


جرمنی کے وائس چانسلر اور اکانومی منسٹر سگمار گیبریل نے بلڈ کو بتایا کہ ٹیکس لگانا امریکی کارساز صنعت کو بدترین، کمزور اور مزید مہنگا کر دے گا۔


ٹرمپ نے جرمن کارساز کمپنیوں پر غیر منصفانہ برتاؤ کا بھی الزام لگایا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی گلیوں میں اکثر گھروں کے سامنے مرسیڈیز بینز کھڑی ہوتی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ جرمنی میں آپ نے کتنی شیورلیٹ دیکھی ہیں؟ شاید ایک بھی نہ ہو۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ فری ٹریڈ کے حامی ہیں مگر ہر قیمت پر نہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ اُن کے لیے یہ چالاک تجارت ہونی چاہیے۔


جرمنی کے وزیر نے جواب دیا کہ امریکا کو اچھی کاریں بنانی چاہیے۔ جرمنی کےوزیر نے مزید کہا کہ ہم امریکا سے تجارتی بات چیت میں اچھے مقام پر ہیں۔ ہم کمزور نہیں اور نہ کم تر ہیں۔
ٹرمپ کی دھمکی کے بعد فرینکفرٹ میں بی ایم ڈبلیو کے شیئر کی قیمت 1.42 فیصد، ڈائیملر اے جی کی 1.31 فیصد اور واکس ویگن کی 1.27 فیصد کم ہو گئی ہے۔
ٹرمپ کی دھمکی کے بعد فورڈ نے میکسیکو میں 1.6 ارب ڈالر کی لاگت سے پلانٹ لگانے کا منصوبہ ترک کر دیا ہے اس کے بجائے ٹرمپ سے امریکا میں 2000 نئی ملازمتیں دینے کا وعدہ کیا ہے۔
جنرل موٹرز کے سی ای او نے بتایا کہ ٹرمپ کی تنقید کے بعد جنرل موٹرز نے چھوٹی کاروں کا پلانٹ میکسیکو سے امریکا منتقل کرنے کا کوئی پروگرام نہیں بنایا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu