تعمیرات سے ناواقف چار بچوں کی ماں نے یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھ کر اپنا مکان تعمیر کر لیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 17 جنوری 2017 23:46

تعمیرات سے ناواقف چار بچوں کی ماں نے یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھ کر اپنا مکان تعمیر کر لیا

کارا بروکنز کا تعلق آرکنساس سے ہے۔ چار بچوں کی ماں کارا کی دو شادیاں شوہروں کے تشدد کی وجہ سے ناکام ہو چکی ہے۔ اس کے باوجود کارا ہزاروں لوگوں کے لیے مثال بن گئی ہے۔ دوشادیوں کی ناکامی اور مایوسی کے شکار اپنے بچوں کے ساتھ مل کر کارا نے خود ہی اپنا مکان تعمیر کر لیا ہے۔
کارا کہتی ہے کہ جب میرے بچے احساس کمتری کا شکار تھے اور اُن میں اعتماد بھی نہیں تھا تو مجھے بہت شرمندگی ہوتی تھی۔

مگر اب صورتحال مختلف ہے۔ کارا اور اُس کے بچوں نے جب زندگی کو نئے سرے سے شروع کرنے کا سوچا تو اس وقت مکان بنوانا اُن کے بس میں نہیں تھا۔ ناتجربہ کاری اور تعمیرات کے متعلق کسی قسم کا علم نہ ہونے کے باوجود کارا اور اس کے بچوں نے خود ہی اپنا مکان بنانے کا فیصلہ کیا۔
مکان کی تعمیر 2007 میں شروع ہوئی۔

(جاری ہے)

کارا نے بگولے سے متاثرہ ایک ایسا مکان خریدنے کی سوچی جس کی صرف بنیادیں ہی باقی تھیں۔

کارا نے مکان کی تعمیر کے لیے بنک سے ڈیڑھ لاکھ ڈالر قرض لیا اور اپنے بچوں جن کی عمر 2007 میں 2 سال،11 سال، 15 سال اور 17 سال تھی، کے ساتھ مل کر مکان بنانا شروع کر دیا۔
کارا نے مکان کی تعمیر کا سارا طریقہ یوٹیوب کی ویڈیوز سے سیکھا تھا۔ یوٹیوب سے سیکھ کر ہی انہوں نے 3500 مربع فٹ پر مشتمل 5 بیڈ رومز، تین کاروں کا گیراج اور بڑی کی شاپ پر مشتمل مکان بنا لیا، مکان میں انہوں نے دو منزلہ ٹری ہاؤس بھی بنایا ہے۔کارا کا کہنا ہے کہ اب وہ اور اس کی فیملی پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔
کارا نے اپنے بارے میں Rise نام سے ایک کتاب بھی لکھی ہے جو 24 جنوری سے ایمزون پر دستیاب ہوگی۔

تعمیرات سے ناواقف چار بچوں کی ماں نے یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھ کر اپنا مکان ..

Browse Latest Weird News in Urdu