اس عورت کر حقیقت میں ہر چیز سے الرجی ہے، حتیٰ کہ اپنے شوہر سے بھی۔

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 22 جنوری 2017 21:09

اس عورت کر حقیقت میں ہر چیز سے الرجی ہے، حتیٰ کہ اپنے شوہر سے بھی۔

29 سالہ جوہانا واٹیکنز کو ایک عجیب و غریب بیماری لاحق ہے۔انتہائی نایاب بیماری Mast Cell Activation Syndrome کی شکار جوہانا کو حقیقت میں ہر چیز سے الرجی ہے، حتی کہ اسے اپنے شوہر سے بھی الرجی ہے۔شادی کے وقت جوہانا بالکل ٹھیک تھی مگر اب حالت یہ ہے کہ اسے کھانوں، کیمیکل، گرد، سورج کی روشنی اور اپنے شوہر کی خوشبو سے بھی الرجی ہے۔
جوہانا کا کہنا ہے کہ مجھے میرے پسند کھانے سے اچانک ایسی الرجی ہوئی کہ میں باتھ روم کے فرش پر گر گئی اور گھنٹوں تک اٹھ نہ سکی۔

ہر روز کے مائیگرین سے اس کی بصارت بھی متاثر ہوتی ہے۔ 30 سے زائد ڈاکٹروں کو دکھانے کے بعد ایک ڈاکٹر نے جوہانا کے مرض کی تشخیص کی۔ جوہانا کا مرض اس سٹیج پر پہنچ گیا ہے کہ وہاں اس پر کسی قسم کا علاج اثر نہیں کرتا۔ ہر چیز سےالرجی کے باعث اس کے شوہر نے اس کے لیے خصوصی کمرہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

اس کمرے کے گرد چاروں طرف پلاسٹک لپٹی ہوئی ہے، دروازے اور کھڑکیاں سیل بند ہیں اور اس کمرے میں ہوا بھی صاف ہو کر جاتی ہے۔

حد تو یہ ہے کہ جونانا کے گھر میں سوائے اس کے مخصوص کھانے کے کوئی کھانا بھی نہیں پک سکتا، جوہانا کا شوہر اس کے لیے روز ایک ہی کھانا بناتا ہے، ۔ اسے دوسرے کھانوں سے بھی الرجی ہے ۔ تاہم جوہانا اور اس کے شوہر سکاٹ کے ہمسائے بہت اچھے ہیں۔ سب ہمسایوں نے انہیں کہا ہوا ہے کہ سکاٹ اُن کے کچن میں کھانا پکایا کرے۔
جوہانا کا تمام دن زبور پڑھتے، دعا کرتے ، ای میل کرتے اور گھر والوں سے سکائپ پر بات کرتے ہوئے گزرتا ہے۔


سکاٹ اور جوہانا نے گوفنڈ می پر لوگوں سے نیا اور محفوظ گھر بنانے کے لیے لوگوں سے چندے کی اپیل بھی کی تھی۔ جہاں سے انہیں مطلوبہ رقم بھی مل گئی ہے۔جوہانا اور سکاٹ کو امید ہے کہ ایک دن اس بیماری کا علاج بھی دستیاب ہوگا۔

Browse Latest Weird News in Urdu