عورت نے کرائے کے مکان سے شادی کرلی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 22 فروری 2017 00:16

عورت نے کرائے کے مکان سے شادی کرلی

ایک 43 سالہ عورت نے اسی مکان سے شادی کر لی جس میں وہ کرایے پر رہتی ہے۔ اس عورت نے یہ اقدام اس مکان کو اپنے پاس رکھنے کی کوششوں کے سلسلے میں اٹھایا۔
سابقہ ڈپٹی ہیڈ ٹیچر کے بیکزلیہیتھ، لندن میں واقع رہائشی مکان کو اس کا مالک فروخت کر رہا ہے۔ تاہم 4 بچوں کی ماں کو امید ہے کہ وہ اتنی رقم جمع کر لے گی کہ اس مکان کو خرید سکے۔

(جاری ہے)

اپنی مہم کو پروموٹ کرنے کے لیے ہی اس نے مکان کے ساتھ جعلی شادی کی ہے۔ اس نے بتایا کہ میں نے شادی کی تقریب منعقد کی، میں نے پاگل پن میں ایک طریقہ اپنایا، مجھے پرواہ نہیں کہ لوگ مجھے خبطی سمجھتے ہیں۔
اس نے مکان خریدنے کے لیے کراؤڈفنڈنگ ویب سائٹ پر پیسے جمع کرنے کی مہم شروع کی ہے۔ 4 لاکھ پاؤنڈ کی اس مہم میں ابھی تک صرف 56 پاؤنڈ جمع ہوئے ہیں۔




متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu