Dilfraib Rangeen O Printed Scarf Ka Trend - Article No. 1518

Dilfraib Rangeen O Printed Scarf Ka Trend

دلفریب رنگین وپرنٹڈاسکارف کا ٹرینڈ - تحریر نمبر 1518

خوبصورت رنگ برنگے اور پرنٹڈاسکارف کے استعمال سے آپ اپنی شخصیت کے چارم میں اضافہ کرسکتی ہیں

پیر 12 ستمبر 2016

چند سالوں پہلے عبایہ برقعے کے ساتھ خواتین ولڑکیاں حجاب یا سرڈھانپنے کے لیے پلین جارجٹ کے سیاہ براؤن یا اسی طرح کے بنیادی رنگوں کے حامل اسکارف کااستعمال کیاکرتی تھیں۔ عموماََ برقعوں کے ساتھ سیاہ رنگ کااسکارف زیادہ پہنا جاتاتھا۔ لیکن آج کل نوجوان لڑکیاں مختلف رنگوں اور ڈیزائن کے اسکارف پہنچنا پسند کرتی ہیں۔ جوبے حد خوبصورت ومنفرد لگتے ہیں ، پردے کے غرض سے اور ٹرینڈ کے مطابق لڑکیاں وخواتین ان اسکارف کااستعمال بہت ذوق وشوق سے کررہی ہیں۔
نوجوان لڑکیاں ‘ کالج یونیورسٹی یاجاب پرجانے کے لیے ان اسکارفز سے سرکوڈھانپ لیتی ہیں۔ یاوہ لڑکیاں جوسر پر نہیں اوڑھی یاٹین ایجرز لڑکیاں اس کو منفر اسٹائل سے گلے میں باندھ لیتی ہیں جو نہایت خوبصورت انداز پیش کرتا ہے شلوار قمیض کے علاوہ جینز اورٹی شرٹ پر بھی اسکارف کااستعمال مقبو ہورہا ہے‘ قدیم دور برقعہ میں مسلم خواتین حجاب کے لئے سیاہ چادروں یاشٹل کاک برقعوں کا استعمال کیا کرتی تھیں۔

(جاری ہے)

شٹل کوک اب بھی آپ کو خبیر پختونخواہ اور افغانستان سے تعلق رکھنے والی خواتین پہنی ہوئی نظرآئیں گی۔
حجاب مشرقی عورتوں کاطرہ امتیاز رہا ہے اور مغلیہ دور میں ا س میں نمایاں تبدیلیاں رونما ہوئیں، شاہی خواتین باآمد مرد حضرات پردے کے لیے اپنے سروں اور چہرے پر چیزیاں ڈال لیتی تھیں جو گوٹہ کناری اور ستاروں سے مزین ہوتی ہے۔ جبکہ آج کل پرنٹڈ اسکارف کا فیشن نہ صرف مسلم خواتین بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی مقبول ہورہا ہے، مگر غیر ملکی خواتین انہیں سرپر اوڑھنے کے بجائے فیشن کے مطابق شانوں اور گلے پر ڈالناپسند کرتی ہیں۔

مارکیٹوں میں نت نئے اندازو ڈیزائن کے اسکارف کی ورائٹی بآسانی دستیاب ہے جن میں کاٹن م سوتی ‘ جارجٹ ‘ نیت اور جرسی کے اسکارف قابل ذکر ہیں‘ آج کل ڈیجیٹل پرنٹ اسکارف بھی فیشن میں مقوبل ہورہے ہیں جو مشہور ملکی وغیر ملکی برانڈ کی کمپنیاں خواتین کے ذوق کومدنظر رکھتے ہوئے تیار کررہی ہیں‘ آپ گھر پر خود بھی کسی بھی خوبصورت پرنٹ کاکپڑا لے کر اس اسکارف تیار کرسکتی ہیں اور دیدہ زیب ومنفرد نظر آسکتی ہیں ‘ بازار میں آپ کو 200سے لے کر 2000 روپے قیمت تک کے اسکارف مل جائیں گے۔ آپ اپنی پسند کے مطابق انہیں خرید کراستعمال کرسکتی ہیں اور خوبصورت اور ٹرینڈی انداز پاسکتی ہیں۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Dilfraib Rangeen O Printed Scarf Ka Trend" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.