Ghar Ki Safayi K Jadeed Tareeqay - Article No. 1460

Ghar Ki Safayi K Jadeed Tareeqay

گھر کی صفائی کے جدید طریقے - تحریر نمبر 1460

اگر آپ کے گھر میں رات کے کھانے پر مہمان آرہے ہیں اور آپ کا گھر گندا ہے تو اس کیلئے آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں آپ 45منٹ سے بھی کم وقفے میں اپنا گھر مہمانوں کی آمد سے قبل صاف کرسکتی ہیں۔

جمعہ 29 اپریل 2016

اگر آپ کے گھر میں رات کے کھانے پر مہمان آرہے ہیں اور آپ کا گھر گندا ہے تو اس کیلئے آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں آپ 45منٹ سے بھی کم وقفے میں اپنا گھر مہمانوں کی آمد سے قبل صاف کرسکتی ہیں۔ سب سے پہلے آپ اپنی بکھری چیزوں کو جلدی سے سمیٹ کر انہیں ان کی جگہ پر رکھیں۔ دراصل اتنے مختصر وقت میں پورا گھر سمیٹنا مشکل ہوگا آپ کو چاہئے کہ ڈائننگ روم، لیونگ روم کچن اور باتھ روم کی صفائی کریں کیونکہ یہ ایسی جگہیں جہاں مہمانوں کی آمد ورفت رہتی ہے۔
اگر آپ کے پاس جھاڑو لگانے کا وقت نہیں تو چیزیں سمیٹ کرویکیوم کرلیں، اکثر اوقات مشاہدے میںآ یا ہے کہ مہمان فرش کے بجائے میزوں اور شیلف پر زیادہ توجہ مرکوز رکھتے ہیں۔ ویسے بھی فیملی میں ڈنر میں مہمانوں کے ساتھ آنے والے بچے وہ ہڑبونگ مچاتے ہیں کہ رش پل بھر میں ہی گندا ہوجاتا ہے۔

(جاری ہے)


آپ صفائی کے ہرایریا کو پندرہ منٹ سے زیادہ وقت نہ دیں اور اس کیلئے آپ ٹائم مقرر کرلیں۔

کمرے کی کھڑکیاں تھوڑی دیر کیلئے کھول دیں تاکہ تازہ ہوا کاگزرہو۔ ایسا کرنے سے کمرے میں ایک خوشگوار ماحول پیدا ہوگا۔ اس کے علاوہ آج کل چونکہ ماربل کے فرش کا رواج عام ہے کیونکہ یہ کسی بھی جگہ کی خوبصورتی کی چار چاند لگادیتا ہے۔ اگر آپ کے کمروں‘ کچن باتھ روم اوت دیواروں پر ماربل لگا ہوا ہے تو پھر اس کی صفائی نہایت آسان ہے۔
دیکھنے میں جاذب نظر لگنے والے یہ ماربل گھر کو خوبصورت تو بنادیتے ہیں لیکن یہ بہت جلدی میلے بھی ہوجاتے ہیں۔
اگر دن کی روزانہ صفائی نہ کی جائے تو آپ کے گھر کی خوبصورتی ماند پڑجاتی ہے ۔ آپ کو اپنا بہت سارا وقت اور پیسہ ان کی صفائی کرنے پر خرچ کرنا پڑتا ہے۔ لیکن ماربل کی صفائی سے پہلے آپ کو دو باتوں کا معلوم ہونا نہایت ضروری ہے۔ ایک تویہ کہ ماربل (گرینائٹ) سخت قسم کا پتھر نہیں ہوتا ہے۔ اکثر لوگ ان دونوں کوایک ہی سمجھ بیٹھتے ہیں اور ان کی ایک ہی طرح سے صفائی کرتے ہیں کہ ماربل اور گرینائٹ میں بہت زیادہ فرق ہے۔
جیسے کہ ماربل گرینائٹ کے مقابلے میں بہت زیادہ نرم ہوتا ہے۔ اس لئے اس پر داغ اور گرد کے نشان بہت جلدی لگتے ہیں ا ور دوسری بات یہ ہے کہ ماربل کو صاف کرنے کیلئے کبھی کبھی سرکہ اور اس پرمبنی بازاری پروڈکٹس کااستعمال نہ کریں۔ کیونکہ صفائی کے دوران یہ آپ کو اور ماربل نقصان پہنچاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بازار میں دستیاب کسی بھی قسم کے کلینر کو ماربل پر استعمال نہ کریں اس سے آپ کے ماربل کی اوپری سطح خراب ہوسکتی ہے اور ماربل کے رنگ بھی پھیکے پڑسکتے ہیں۔
آپ اگر ایک سگھڑخاتون خانہ ہے تو آپ اس بات کو ضرور ذہن میں رکھیں کہ ضروری نہیں ہے کہ جس دن گھر میں ڈنر کااہتمام ہوتب ہی گھر کی مکمل صفائی کی جائے بلکہ آپ یہ کام سہولت کے ساتھ دو یاتین دن قبل بھی کرسکتی ہیں۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Ghar Ki Safayi K Jadeed Tareeqay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.