Ab Pestle Makeup Karwanay Kay Liay - Article No. 1353

Ab Pestle Makeup Karwanay Kay Liay

اب پیسٹل میک اپ کروانے کیلئے پارلر پر جانے کی ضرورت نہیں۔۔۔ - تحریر نمبر 1353

پیسٹل میک اپ، نرم اور دھیمے رنگوں پر مشتمل جدید ٹرینڈ ہے۔ اس میک اپ کی خصوصیت یہ ہے کہ اسے دن اور رات میں کسی بھی وقت بلا جھجک بڑی سہولت کے ساتھ اپنایا جاسکتا ہے۔

ہفتہ 21 نومبر 2015

پیسٹل میک اپ، نرم اور دھیمے رنگوں پر مشتمل جدید ٹرینڈ ہے۔ اس میک اپ کی خصوصیت یہ ہے کہ اسے دن اور رات میں کسی بھی وقت بلا جھجک بڑی سہولت کے ساتھ اپنایا جاسکتا ہے۔ اس میں شامل آئی میک اپ سے لے کر لپ سٹک اور بلش تک، اتنے دلکش شیڈز موجود ہیں کہ جن کی مدد سے آپ زیادہ تر دو کئے بغیر میک اپ کے بہت زنداز اختیار کرسکتی ہیں اور ہر ایک میں خوبصورت نظر آسکتی ہیں۔
کچھ عرصہ پہلے تک میک اپ کے دھیمے رنگ صرف دن کے میک اپ کیلئے مخصوص تھے، لیکن اب بدلتے ہوئے رجحانات کے تحت ان خوبصورت پیسٹل کلرز کو شام کی تقریبات کیلئے بھی استعمال کیا جانے لگا ہے۔
یہاں تک کہ شوبز سے تعلق رکھنے والی حسینائیں بھی اہم تقریبات میں ڈارک میک اپ کی بجائے یہی پیسٹل میک اپ اپنائے، کیا خوب دکھائی دیتی ہیں، پیسٹل میک اپ کا یہ ٹرینڈ دھیمے شیدذ پر مشتمل ہونے کے باعث خصوصاََ لڑکیوں میں بہت مقبولیت حاصل کررہا ہے۔

(جاری ہے)

درج ذیل سطور میں آپ کیلئے کچھ تجاویز پیش کی جارہی ہیں، جن کی مدد سے پیسٹل میک اپ کرنا آپ کیلئے یقیناََ آسان ہوجائے گا۔
چہرہ:
میک اپ شروع کرنے سے پہلے حسب معمول، کلینزنگ، ٹوننگ اور موئسچرائزنگ کا عمل مکمل کرلیں۔ اس کے بعد چہرے پر پرائمر لگا کر اس پر میک اپ اپلائی کرنے کیلئے تیار کریں۔۔ سب سے پہلے فاؤنڈیشن منتخب کریں جس کا شیڈ آپ کی رنگت سے عین قریب ہو۔
پھر کنسیلر سٹک کی مدد سے ہچرے کے داغ دھبے اور اگر جھائیاں وغیرہ ہوں تو انہیں چھپالیں۔ آخر میں لوز پاؤڈر کی مدد سے میک اپ سیٹ کرلیں۔
آنکھیں:
سب سے پہلے بھنوؤں کی ہڈی پر ہلکا سا گلیٹر آئی شیڈو لگائیں۔ اس کے بعد پپوٹوں پر چاکی گولڈ (Chalky Gold) شیڈو اپلائی کریں۔ پھر لیش کرلر کی مدد سے اپنی پلکوں کو کرل کریں اور ان پر نفاست کے ساتھ مسکارا لگائیں۔
پلکوں کے اوپر بلیک آئین لائنر سے لائن بنائیں اور آنکھ کے اندر ہلکا سا کاجل بھر لیں۔ آخر میں نچلی پلکوں تلے کسی دھیمے کلر کا آئی شیڈو کاجل کی مانند لگالیں۔ لیجئے آپ کا پیسٹل آئی میک اپ مکمل ہے۔
ہونٹ:
ہونٹوں پر نرمی سے اپنا ٹوتھ برش پھیر کر انہیں سکرب کرلیں تاکہ ان پر سے کھال کے مردہ خلیات اتر جائیں۔ پھر ہونٹوں پر لپ بام لگائیں اور اس کے اوپر لپ پرائمر لگالیں تاکہ آپ کی لپ سٹک دیر تک قائم رہ سکے۔
پھر کورل پنک شیڈز کی لپ پنسل سے ہونٹوں کی آؤٹ لائین بنائیں۔ اس ککے بعد لپ برش کے ذریعے اسی شیڈ کی لپ سٹک لگالیں۔ آخر میں ہلکا سا ٹرانسپیرنٹ شمری لپ گلوس اپلائی کرلیں۔
رخسار:
بلش کے طور پر آپ اپنی پسند اور سکن ٹون کی مناسبت سے کوئی دھیما شیڈ منتخب کرسکتی ہیں۔ اس مقصد کیلئے پنک، لائٹ پنک، کور اور ڈیپ شیڈز میں کوئی ایک شیڈ اپنے لئے چن لیں۔
اب گول برش کی مدد سے اسے رخساروں کی ہڈیوں پر نفاست کے ساتھ اپلائی کرلیں۔
لیجئے آپ کا پیسٹل میک اپ مکمل ہوگیا۔ پیسٹل میں بہت شیڈز موجود ہیں لہٰذا آپ اپنی رنگت کی مناسبت سے ان کا انتخاب کرلیں تو آپ کا میک اپ کچھ اور خوبصورت دکھائی دے گا۔ اس لئے جو خواتین قدر سانولی رنگت کی مالک ہیں ، وہ اپنے لئے لپ سٹک کے وارم شیڈز جیسے کہ Tangerine، کورل اور سالمن میں سے کوئی ایک کلر منتخب کریں۔
جن خواتین کی رنگت زردی مائل ہو، ان پر پیسٹل کے تمام تر شیڈز ہی اچھے لگتے ہیں، تاہم اگر وہ برائٹ پنک شیڈز میں سے کسی میٹ لپ سٹک کا انتخاب کریں تو زیادہ خوبصورت نظر آئیں کی۔ جبکہ گندمی رنگت کی حامل خواتین پیسٹل میک اپ کرتے ہوئے اورنگ کے نسبتاََ ڈارک شیڈز میں سے کوئی شیڈ استعمال کرسکتی ہیں۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Ab Pestle Makeup Karwanay Kay Liay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.