Barsat Main Keel Mahason Se Kaisay Chutkara Payen - Article No. 1511

Barsat Main Keel Mahason Se Kaisay Chutkara Payen

برسات میں کیل مہاسوں سے کیسے چھٹکارا پائیں - تحریر نمبر 1511

برکھارت چکنی جلد خواتین کیلئے ناخوشگوار ثابت ہوتی ہے

جمعہ 26 اگست 2016

بارشوں کے شروع ہوتے ہی ہر طرف خوشی اور سرمستی کے راگ جیسے بجنے شروع ہوجاتے ہیں۔ ساون بھادوں کا مہینہ یعنی مون سون کاآغاز آگ برساتی گرمیوں کے موسم کو یکدم خوشگوار ٹھنڈک میں بدل دیتا ہے۔ یہ بھیگی بھیگی رت جہاں اپنے دامن میں خوشگوار ریت سے بھر پور سینکڑوں رنگ لئے آموجود ہوتی ہے وہیں اس رُت کا آغاز بے پناہ مسائل کر سروعات ہے کہ برکھات چکنی جلد کی حامل خواتین کیلئے خوابوں بھری رُت کے بجائے ناخوشگوار ثابت ہوتی ہے کیونکہ برکھارت یامون سون کا سیزن شروع ہوتے ہی خواتین ولڑکیاں الرجی اور پپلز کی پریشانیوں میں گرفتار ہوجاتی ہیں۔
مون سون یقینابارش میں انجوائے کرنے کی خوشگوار رُت کا نام ہے مگر مختلف جلدی بیماریوں کی وجہ سے آپ ان خوشگوار لمحات کو بھر پور انداز میں انجوائے کرنے سے اکثر محروم ہوجاتے ہیں۔

(جاری ہے)


اس حسین موسم میں نارمل اور آئلی ساخت کی حامل جلد کی مالک خواتین ولڑکیوں کو چاہئے کہ وہ اس موسم میں جلد پریشانیوں خاص طور پر کیل مہاسوں کی ناخوشگوار ریت پر قابو پاتے ہوئے اس موسم کو بھرپور طریقے سے انجوائے کرنے کیلئے مندرجہ ذیل ہدایات عمل کریں، اور کیل مہاسوں کی پریشانی دور بھگاتے ہوئے رم جھم برستے اس ساون کے موسم کو بھرپور طریقے سے انجوائے کریں۔


ذیل میں ان احتیاطی تدابیر کے بارے میں بیان کیاجارہا ہے جنہیں اپنا کر آپ اپنی جلد کی شادابی وشگفتگی بحال رکھتے ہوئے اس صحت منداور داغ دھبوں سے پاک بناسکتی ہے۔
جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ چہرے کے دانے سب سے خطرناک جلدی مسئلہ ہیں جن کی وجہ سے انسان کی ساری خوبصورتی ماند پڑجاتی ہے ان کو ختم کرنے کیلئے ہم بہت سے جتن بھی کرتے ہیں اور بہت سی خواتین اس مسئلے کے علاج کیلئے بہت سے پیسے خرچ کرتی ہیں لیکن مطلوبہ نتائج پھر بھی حاصل نہیں ہوتے۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ وہ ان کاعلاج گھریلوٹوٹکوں سے نہیں کرتیں جو آسان اور سستے بھی ہیں۔ اگر آپ کو بھی ایسا کوئی مسئلہ درپیش ہوتو میڈیکل علاج کی بجائے ان کا علاج گھر پرکریں۔ آپ خود دیکھیں گی کہ چند روز میں ہی آپ کو بہتر نتائج ملیں گے۔
آپ ایک تازہ لیموں لیں۔ لیموں دوحصوں میں کاٹ لیں اور اس کا رس ایک پیالے میں نکال لیں۔ اس میں خالص چینی ڈال کرمکس کریں۔ نیم گرم پانی سے منہ دھو کر یہ مکسچر چہرے پر لگالیں۔ نرمی سے چہرے پرمساج کرتے ہوئے ماسک اُتاردیں یہ جراثیم اور بیکٹیریا کاخاتمہ کرکے چہرے کودانوں سے پاک کردے گا۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Barsat Main Keel Mahason Se Kaisay Chutkara Payen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.