Husn O Sehat K Hasool Ka Karishmati Nushkha - Article No. 1505

Husn O Sehat K Hasool Ka Karishmati Nushkha

حسن وصحت کے حصول کا کرشماتی نسخہ - تحریر نمبر 1505

لیموں ، لہسن ، السی کے تیل؛ اور شہد جیسی انمول قدرتی صحت بخش وحسن افزاء خوبیوں سے بھر پور غذاؤں سے تیار کردہ یہ مکسچر عمر رسیدگی کے اثرات زائل کرتے ہوئے جلد کو جواں اور عنابنائے رکھنے میں کلیدی کردارادا کرتا ہے۔ السی کا روغن اومیگا 3ایسڈز کے حصول کا سب سے بہترین ذریعہ ثابت ہوتا ہے جو دل اور معدے کی صحت کیلئے بھی اکسیر قرار دیاجاتا ہے

منگل 16 اگست 2016

افشین حسین بلگرامی :
آپ نے اکثر خواتین کو دیکھا ہوگا جو اپنی عمر سے 15-20 سال کم نظر آتی ہیں یعنی عام لفظوں میں ایسی خواتین کو ” عمر چور“ انسانوں کے زمرے میں شامل کیاجاتاہے کیونکہ اپنی حقیقی عمر سے 15-20 سال کم نظرآنے کے لئے انہیں پلاسٹک سرجری جیسے جدید سنگھاری طریقوں سے استفادہ کرنے کی چنداں ضرورت درپیش نہیں ہوتی ہے بلکہ یہ خصوصیت قدرتی طور پر ان کی کاٹھی یاجنیاتی طورپر ان کے جسم کے کیمیائی ڈھانچے میں شامل ہوتی ہے۔
جبکہ کچھ خواتین قدرت کی طرف سے ودیعت کی گئی اپنے حسن بے مثال جیسی نعمت کو برقرار رکھنے کے لئے مختلف سنگھاری نسخوں وحسن افزاء طرز زندگی اپنانے کی سعی کرتی بھی دکھائی دیتی ہیں اور ان کوششوں میں بڑی حد تک کامیاب بھی رہاکرتی ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن اپنی لازوال خوبصورتی کاراز بتانے سے اکثر ایسی خواتین کچھ گریزاں ہی نظر آتی ہیں یعنی اگر ان سے ان کے لازوال حسن وخوبصورتی کاراز جاننے یا اپنی عمر سے کئی سال کم نظرآنے کے راز کے بارے میں استفسار کیا جائے تو وہ نہایت چابکدستی کے ساتھ بات کا رخ رنگ، خوشبو، موسم ، فیشن، اور حالات حاضرہ وماحول کی جانب اس خوبصورتی سے موڑ دیاکرتی ہیں کہ پھر آپ کوخود یانہیں رہتا کہ آپ نے ان محترمہ سے آخر پوچھا کیا تھا؟ بہرحال قصہ کو تازہ کرتے ہیں ہماری ایک جاننے والی ایسے ہی نہایت حسین وجمیل (دوسری لفظوں میں عمر چور خاتون) نے اپنی اس لازوال خوبصورتی کے رازسے پردہ اٹھاتے ہوئے ہمیں بتایا کہ جب سے انہوں نے اس نسخے پر عمل کرنا شروع کیا نہ صرف ان کی بنیائی میں اضافہ ہوا بلکہ ان کی جلد بھی پہلے سے کہیں زیادہ ہموار، لچکدار اور شاداب نظر آنے لگی اس کے علاوہ ان کے بالوں کی دلکشی وچمک میں توبے پناہ اضافہ ہوا ہی لیکن اس کے ساتھ ساتھ سب سے حیرت انگیز اور دلچسپ بات تو یہ تھی کہ اس نسخے کے استعمال کے ساتھ ساتھ ان کے بالوں میں نہ صرف گھناپن پیدا ہونے لگا بلکہ ان کے جو بال سفیدی مائل ہونا شروع ہوگئے تھے وہ بھی سیاہ ہونا شروع ہوگئے۔

اس حقیقت کو جان کرہم بھی اس حسن افزاء (بلکہ اگر اسے کرشماتی نسخہ کہاجائے تو زیادہ مناسب ہوگا ) نسخے کو جاننے کیلئے متجس ہوگئے اور یقینا قارئین کرام بھی اس زبردست نسخے کو جاننے کے لئے بے تاب ہوں گے تو جناب آپ کو اس بہترین کرشماتی حسن افزاء نسخے کے بارے میں بتاتے چلتے ہیں اس کے اجزائے ترکیبی، تیاری، محفوظ کرنے اور استعمال کرنے کے طریقوں کے ساتھ ساتھ یہ نسخہ کس طرح افزائش حسن میں آپ کے معاونت کرتا ہے اس حوالے سے بھی آپ کو معلومات فراہم کی جائیں گی۔

ضروری اجزاء :
السی کا تیل ، 100ملی لیٹر ، لیموں (درمیانی سائز کے ) 2عدد، شہد ، 1/2 کلو
تیاری :
لہسن کو پوتھی میں سے جوے نکال کر چھیل کر صاف کرلیں۔ ایک عدد لیموں کا چھیل کر اس کے ٹکڑے کر لیں۔ بقیہ لیموں کو چھیلے بغیر اس کے ٹکڑے کرلیں گرائنڈرمیں لہسن کے جوے اور لیموں کے چھیلے اور بغیر چھیلے ٹکڑے ڈال کر خوب اچھی طرح گرائنڈ کرلیں اور اس کے بعد اس مکسچر میں شہد اور السی کا تیل ڈال کر اسے بھی خوب اچھی طرح گرائنڈ کرلیں۔
ایک شیشے کے اسٹرلائیز کئے ہوئے خشک ائیرٹائیٹ جار میں بھر کررکھیں۔
محفوظ کرنے کا طریقہ :
اسٹیرلائیزگلاس یا پلاسٹک جار جو کہ ائیرٹائیٹ ڈھکن والا ہوا اس میں اس مکسچر کو بھریں اور ڈھکن لگا کر فریج میں رکھیں۔
استعمال کاطریقہ:
ایک چائے کا چمچہ مکسچر کااستعمال دن میں تین مرتبہ اس طرح کریں کہ ہر کھانے سے تقریباََ 1/2 گھنٹے پہلے یہ کرشماتی مکسچر پئیں اور اس کے 1/2گھنٹے کے وقفے کے بعد کھانا کھائیے۔

یہ نسخہ اتنا سود مند کیسے ہے:
السی کے بیجوں سے نکالا ہوا روغن یعنی (Flaxseed) کاتیل بے شمار کرشماتی خصوصیات کا حامل ہے جو لائیونک ایسڈ (اومیگا 9) پالمائیٹک ایسڈ اور نصف سے زیادہ مقدار میں جوشمجی ترشے (fattu Acid) اس روغن میں موجود ہوتے ہیں اور الفالا ئینولینک ایسڈ (اومیگا 3) پر مشتمل ہوتے ہیں جو اس روغن کو اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کے حصول کاسب سے بہترین ذریعہ ثابت کرتے ہیں جو فش آئل کے مقابلے میں تین گنا زیادہ فائدہ مند ہے۔
اس کے علاوہ السی کاتیل (Lignas) کے حصول کا سب سے بڑا نباتاتی ذریعہ بھی ہے۔ یہ دراصل فائٹو ایسٹروجن کی اک کلاس ہے جو اینٹی آکسیڈنٹ اور ضدسرطانی خصوصیات کی حامل قراردی جاتی ہے۔ پھر اس میں لیموں کی شمولیت اس بہترین روغنی مکسچر کو جگر اور پتے (Gall Blader) کی صفائی اور اس کی اندورنی استر (Intenal Linning) کو صحت مند رکھنے میں بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔
لیموں میں موجود وٹامن C ایک ایسے بہترین اینٹی آکسیڈنٹ جزکا کردار ادا کرتا ہے جو نہ صرف جسم کے مدافعاتی نظام کو قوت بخشتا ہے بلکہ خون کی شریانوں میں لچک برقرار رکھتے ہوئے دوران خون کو معتدل بھی رکھتا ہے۔ جبکہ اس مکسچر میں شامل لہسن غذائی نالی، معدے وآنتوں میں موجود اُن کرموں یاجراثیم کاخاتمہ کرتا ہے جو جسمانی صحت کے لئے مہلک ثابت ہوا کرتے ہیں۔ شہد کی خوبیوں سے تویقینی طورپر ہرکوئی معترف ہے لیکن اس بہترین صحت بخش وحسن افزاء مکسچر میں شہد کی موجودگی جسمانی خلیات کے توڑپھوڑ کے عمل کوختم کرنے اور خون کے سرخ خلیات کی افزائش نو اور سفید خلیات جو مدافعتی نظام کی بنیاد سمجھے جاتے ہیں ان کی تشکیل نوکرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Husn O Sehat K Hasool Ka Karishmati Nushkha" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.