Makeup Se Mutaliq Chand Zaroori Tips - Article No. 1351

Makeup Se Mutaliq Chand Zaroori Tips

میک اپ سے متعلق چند ضروری ٹپس - تحریر نمبر 1351

میٹ میک اپ (Matte Makeup) سے فوٹو گرافی کاتاثراچھاہوتا ہے۔ خصوصاََ کونٹورنگ کے لئے میٹ پاؤڈر استعمال کریں کیونکہ اس سے چہرے پرغیر ضروری چمک نہیں آتی اور۔۔۔

بدھ 18 نومبر 2015

کچھ ضروری ٹپس․․․
میٹ میک اپ (Matte Makeup) سے فوٹو گرافی کاتاثراچھاہوتا ہے۔ خصوصاََ کونٹورنگ کے لئے میٹ پاؤڈر استعمال کریں کیونکہ اس سے چہرے پرغیر ضروری چمک نہیں آتی اور میک اپ دیرتک فریش بھی رہتا ہے۔
میک اپ اتناہیوی نہ کہ چہرے پرتمہیں چڑھی محسوس ہوں۔
گورے رنگ کی خواتین پیچ یاپنک شیڈز استعمال کرسکتی ہیں جبکہ سانولے اور گہرے سانولے رنف کی خواتین کے لئے ارتھی ٹون(Earthy Tones) زیادہ موزوں ہے۔

خیال رہے چہرے پر صرف آنکھوں اور ہونٹوں کے علاوہ گلوسی (Glossy) تاثر نمایاں نہیں ہونا چاہیے۔
اگر آپ میک اپ اور سٹائلنگ کے حوالے سے ریڈیا میرون کلر کاانتخاب نہیں کرنا چاہتیں توشام کی تقاریب میں ارتھی ویجی ٹیبل کلرزاستعمال کریں جبکہ دن کی تقاریب کے لئے پیسٹل(Pastel) شیڈز زیادہ موزوں ہیں۔

(جاری ہے)


آپ پنک کی بجائے برگنڈی(Burgundy) شیڈز بھی لگاسکتی ہیں ویسے بھی آج کل کی دلہنیں اپنی لُکس (Looks) کے بارے میں بہت محتاط ہیں۔


آئی میک اپ کرتے ہوئے․․
اپنے بالوں کے قدرتی رنگ سے گہرے شیڈمیں بروپاؤڈر (Brow Powder) یاجیل سے بھنوؤں کی فلنگ (Filling) کریں لیکن اگر آپ کی بھنوؤں کے بال زیادہ گہرے ہیں تو لائٹ ،نیوٹرل (Neuteal) شیڈ پنسل یاپاؤڈر سے بھی فلنگ کی جاسکتی ہے۔زیادہ گہری پنسل یاشیڈزاستعمال نہ کریں اس چہرے پرپختگی محسوس ہوتی ہے۔
آنکھوں کو کونٹورنگ کے لئے نیوٹرل شیڈز ہی استعمال کریں۔

آئی لائزبلیک (Black) نیوی (Navy) یابرؤن (Brown) شیڈ میں لگائیں۔
آئی لیشز(Eye Lashes) لگانے سے پہلے کرلر(Curler) کی مدد سے پہلے پلکیں کرل (Curl) کرلیں اور پھر مسکارا کے دو کوٹ (Coat) کریں۔واٹر پروف(Waterproof) مسکارا لگانا بہترہے تاکہ رونے سے آئی میک اپ خراب نہ ہو۔
کلمپی لیشز (Clumpy Lashes) استعمال نہ کریں کیونکہ ان سے آنکھیں مکمل طور پر کھولنے میں وقت ہوتی ہے اور آنکھوں پر بوجھ محسوس ہوتا ہے لہٰذا آپ کولیشز لگانے اور کیری (Carry) کرنے کی پریکٹس ضرورکرنی چاہیے۔

ہونٹ اور رخساروں کے لئے․․․
بلش آن پنک (Pink) پیچ (Psach) یاروز(Rase) شیڈمیں استعمال کریں۔ ایپلز آف دی چیکس (Apples of the Cheeks) یعنی رخساروں کے ابھارے بلش آن لگانا شروع کریں پھر برش سے پھیلاتے ہوئے ہیئرلائن (Hairline) کی طرف آئیں۔
اگر آپ کی سکن آئلی ہے توپاؤڈر بلش استعمال کرین لیکن اگر ڈرائی سکن ہے توکریم بلش زیادہ موزوں ہے۔

لپ کلر سے ملتے جلتے شیڈمیں لپ لائنر سے قدرتی لائننگ (Lining) کریں اس سے لیپ کلرہونٹوں سے باہر نہیں پھیلتا۔ یہ بھی خیال رہے کہ لپ کلر اور لپ لائننگ الگ الگ محسوس نہ ہوبلکہ لپ لائننگ کولپ کلر سے چھپانا بھی ضروری ہے تاکہ چہرے کامجموعی تاثر ہلکا دکھائی دے۔ عام طور پر برائیڈل میک اپ میں ریڈ اور پنک لپ کلرزاستعمال کئے جاتے ہیں اس لئے لپ لائنرز بھی ایسے ہی برائٹ شیڈز میں لیں مثلاََ روز(Rose) ریڈ( Red)اور پنک (Pink) وغیرہ۔
نیوٹرل یاہلکے رنگوں کی لپ سٹک نہ لگائیں ان سے آپ کے چہرے پر تھکن محسوس ہوگی۔
نیل کلرز(Nail Colors)
برائٹ نیل کلرز استعمال کریں۔آپ ریڈیامیرون کلراستعمال کرسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ پنک (Pink) یا نیوڈ (Nude) بھی موزوں انتخاب ہیں۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Makeup Se Mutaliq Chand Zaroori Tips" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.