Sansanai Sardion Main Khushk Jild Se Nijat - Article No. 1546

Sansanai Sardion Main Khushk Jild Se Nijat

سنسناتی سردیوں میں خشک جلد سے نجات - تحریر نمبر 1546

موسم سرما ہمارے جسم سے نمی اور لچک چرالے جاتی ہے زیتون کا تیل ‘ دودھ اورناریل ہمیں سردیوں کی دراندازی سے محفوظ رکھتے ہیں

منگل 27 دسمبر 2016

سردیوں کا ایک تحفہ خشک جلد بھی ہے ۔ ٹھنڈی اور خشک ہوا آپ کی جلد سے نمی اور لچک چرالے جاتی ہے ۔
اس خشکی کو دور کرنے کے لیے یوں تو بازار میں ڈھیروں موئسچرائز اورلوشن وغیرہ موجود ہیں لیکن اگر ہمیں اپنی جلد کو لچکدار نرم ملائم بنانے کی اشیاء کچن ہی سے مل جائیں تو اپنی جیب پرکیوں بوجھ ڈالا جائے ۔ یہ اشیاء آپ کی جلد پر جادوئی اثر کرسکتی ہیں اور سردیوں میں بھی آپ نرم وملائم جلد کی مالک بن سکتی ہیں ۔


زیتون کا تیل :
جلد کو خشکی دور کرنے کیلئے زیتون کا تیل نہایت مئوثر ذریعہ ہے ۔
اس میں شامل اینٹی آکسیڈنٹس اور صحت مند فیٹی ایسڈ جلد کے لیے بہت مفید ہیں زیتون کاتیل پورے جسم کے لیے نہایت مفید رہتا ہے ۔ نہانے سے آدھے گھنٹے قبل زیتون کا تیل ہاتھوں ‘ ٹانگوں اور دیگر ایسے حصوں پر مل لیں جہاں خشکی کا خاصا اثر ہو‘ مساج کریں پھر نہالیں ۔

(جاری ہے)


نہانے کے بعد ہلکاساموئسچرائز لگالیں ۔ اس کے علاوہ دو ٹیبل اسپون زیتون کے تیل میں چار ٹیبل اسپون باریک پسی گڑکی شکر ملالیں ایک ٹیبل اسپون شہد بھی شامل کرلیں ۔
اپنی خشک جلد پر یہ مرکب ہلکے ہاتھ سے دائروں کی صورت میں چند منٹ تک نرمی سے ملیں ۔ نہا کر ہلکا سا موئسچرائز لگالیں ۔
دودھ :
اگر آپ کی خشک جلد آپ کو بہت زیادہ پریشان کررہی ہوتو ریفریجریٹر سے ایک لیٹر دودھ لیکر اسے کھلے منہ کے پیالے میں ڈال دیں ۔
اس ٹھنڈے دودھ میں ایک صاف کپڑا ڈال کرنچوڑیں اور خشک جلد پر 5 منٹ تک ملیں ۔ دودھ میں شامل غیر سوزشی اجزاء اس کھجلی کو دور کردیں گے اور لیکٹک ایسڈ خشک کو پر سکون کروے گا۔
ناریل کاتیل :
سردیوں میں خشکی سے ایڑیاں ہاتھ اور کہنیاں سب سے زیادہ متاثر ہوتی ہیں ۔ انہیں رات سونے سے قبل ناریل کے تیل سے بہتر بنایاجاسکتا ہے ۔

نیم گرم پانی سے غسل کے بعد اپنے جسم کو ہلکا سا صاف کرلیں پھر ہاتھ ‘ کہنیوں اور ایڑیوں پر ناریل کے تیل کی موٹی تہہ جمادیں ۔ ان مقامات پر دستانے اور موزے پہن لیں اور سو جائیں ۔ صبح آپ کی جلد خشکی سے مبراہوچکی ہوگی ۔
جو کا غسل :
ہزاروں سال سے جوکا آٹا حسن کی نگہداشت کے لیے استعمال ہورہا ہے ۔ سائنس بھی یہ کہتی ہے کہ جو جلد کو نرم ولچکدار بنانے ‘ صفائی کرنے کے لیے بہترین اینٹی آکسیڈنٹ ہے خاص طور پر سردیوں میں اس کا استعمال بہت مفید رہتا ہے ۔

ایک کپ خشک جولے لیں اور گرائینڈر میں ڈال کر باریک آٹا بنالیں غسل کے ٹب میں پانی ڈال کر اس آٹے کو اس میں ملالیں ۔ ہاتھ سے پانی کو چند سکینڈ ہلائیں پھر ہاتھ ٹب میں 15 سے 20 منٹ کے لیے بیٹھ جائیں ۔ باہر نکل کر خود کو ہلکاسا خشک کرلیں ۔
ایلوویرا :
خشک جلد کاسب سے بہترین علاج کنوار گندل ‘ گھیگوار یاایلوویرا میں چھپا ہوا ہے ۔

ایک ٹکڑا گھیگوار لیکر اس میں سے جیل نکال لیں اور خشک جلد پر ملیں ۔ اس سے جلد نرم ہوگی اور جلد پر ایک ایسی تہہ جم جائے گی جو مساموں میں خشکی کو داخل ہونے سے روکے گی جلد کسی ہوئی محسوس ہوگی بعدازاں آپ موئسچرائز بھی لگاسکتی ہیں ۔
ضروری ہے کہ آپ اپنی مرضی کے مطابق ان گھریلو ٹوٹکوں کا انتخاب کریں لیکن انہیں مستقل لگاتا ہے سردیوں کے دوران موئسچرائز لگانا ‘ کلنیزنگ اور ٹوننگ کرنا مت بھولیے گاخاص طور پر نہانے کے فوراََ بعد جسم ‘ چہرے پر موئسچرائز ضرور لگائیے ۔ پانی پئیں اور جلد کو اندر باہر سے نکھاردیں۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Sansanai Sardion Main Khushk Jild Se Nijat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.