Spa Treatment - Article No. 1106

Spa Treatment

اسپاٹریٹمنٹ سکون وآسودگی کا دلنشین احساس - تحریر نمبر 1106

ترو تازہ احساس کے ایک نئے دن کا سامنا کرنے ‘ نسوانیت کی خوشیوں میں اضافہ کرنے اور اپنی شخصیت کی ناز برداری کرنے کیلئے ضروری ہے کہ آپ اپنے دن کا آغاز اچھا دکھائی دینے سے کریں فیشیلز جلد کی گہرائی تک اثر کرنے والے ایسے ٹریٹمنٹ ہیں جو گہرائی تک جلد کی صفائی کرتے اس کو نمی پہنچاتے اور جلد کو دوبارہ نو عمری کی سی تازگی عطا کر دیتے ہیں

پیر 1 ستمبر 2014

مہوش سلیم:
اسپائریٹ منٹ اب ہمارے کانوں کے لئے کوئی نا مانوس لفظ نہیں ہے ‘ ہم میں سے لوگ اب اس کے بیش بہا فوائد سے آگاہ ہو چکے ہیں۔کیونکہ یہ ہمیں تسکین کا حیرت انگز احساس مہیا کرتے ہیں۔ ذرا اپنے آپ کو پُر آسائش ببل باتھ میں ریلیکس کرتا ہوا تصور کریں جس کے اطراف میں موم بتیوں کی مدھم روشنی ہو اور سکون پہنچانے والی موسیقی کی ہلکی دھنیں لہروں کے دوش پر رقص کر رہی ہوں ایک بھر پور فیس ماسک آپ کے مساموں میں دھیرے دھیرے جذب ہو رہا ہو جبکہ ماحول میں جڑی بوٹیوں کی بھینی بھینی خوشبو رچی ہوئی اور اب کیا ہونا چاہئے؟ بیک اسکرب؟ سکون بخش مساج؟ اس وقت آپ اتنی پرُ سکون کیفیت ہوتی ہیں کہ کوئی بھی مشکل لمحاتی فیصلہ آپ کے لئے دشوار ہوتا ہے۔

ایک باتھ روم کو بیوٹی کی ضروری بنیادی اشیاء سے ذخیرہ کرنے کیلئے یہ قدم اٹھائیں: آپ کا پسندیدہ کلینزر‘ موئسچرائزر‘ باتھ آئل یا ببل باتھ‘ ایکسفولینٹر (جلد کے مردہ خلیات کو کھر چنے کے لئے)‘ فیس ماسک ‘ ایک نرم اسکرب برش۔

(جاری ہے)

اگر آپ گھریلو ساختہ اشیاء استعمال کرتی ہیں تو انہیں پہلے سے تیار کر کے رکھیں۔
ابتدا اپنے چہرے کی اچھی طرح صفائی سے کریں (اگر آپ ایسا نہیں کریں گی تو آپ کا فیس ماسک کام نہیں کرے گا؟) اس کے بعد اپنے بدن پر ایکسفولئیٹر لگائیں۔

آپ چاہیں تو اپنا ایکسفولئیٹر بھی بنا سکتی ہیں ۔ اس کے لئے ایک کپ کارن فلور میں 2 کھانے کے چمچے بھر کر پیٹرولیم جیلی اور ایک لیمن کا جوس مکس کر کے پیسٹ بنا لیں اس پیسٹ کو اپنے جسم پر پھیلا دیں۔ کہنیوں ‘ گھنٹوں‘اور پیروں کے تلووں پر خصوصی توجہ دیں۔
30 منٹ کے بعد شاور کر کے اتار لیں۔ پیٹرولیم جیلی کا رن فلور سے جسم پر ڑخراشیں آنے سے بچائے گی اور لیمن جو س کہنیوں اور گھٹنوں پر سیاہ حصوں کے رنگ کو ہلکا کر دے گا۔

اپنے بالوں کے پھٹے ہوئے کناروں کو درست کرنے اور نقصان زدہ لٹوں کی مرمت کرنے کی خاطر کارن فلور پیسٹ لگانے کے عین بعد اپنی کھوپڑی میں سلکی ہیئر ٹریٹمینٹ کا مساج کریں۔ اس طرح آپ ان دونوں کو ایک ساتھ پانی سے دھو کر بہا سکتی ہیں۔(یہ ایک غیر معمولی عمل ہے لیکن آپ اپنے ہئیر کنڈیشنر میں مچھلی کے انڈوں کا قدرتی تیل بالوں کو چمک عطا کرتا ہے)
بالوں کی کنڈیشننگ کریں:
ایک پرفیکٹ گھریلو ساختہ کنڈیشنر 3 انڈوں کی زردی کو3 کھانے کے چمچے زیتون کے تیل میں مکس کرکے تیار کیا جا سکتا ہے۔
اس مکسچر کو خشک بالوں میں لگائیں۔ آغاز کھوپڑی سے کریں اور مساج کرتے ہوئے بالوں کے آخری سروں تک چلی جائیں۔ بالوں کو حدت پہنچانے اور حدت کو برقرار رکھنے کی خاطر بالوں کو بلاسٹک ریپ میں لپیٹ لیں اور 20 منٹ تک کے لئے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد آپ انہیں دھو سکتی ہیں اور کنڈیشن کر سکتی ہیں۔
ابتدا کرنے کے لئے روشن شمع کی مخصوص خوشبو:
مدھم موسیقی اور کنکنا پانی ہو۔
ریشم جیسی ملائم جلد کے لئے اپنے ٹب / پانی میں باتھ آئل یا ببل باتھ ملا دیں یا پھر آدھا کپ پاوٴڈر اسکمڈ ملک (دودھ) ملا دیں۔
ایک اورترکیب : خوشبو دار جڑی بوٹیوں کو ایک کپڑے میں باندھ کر نل کے نیچے لٹکا دیں۔ جوں جوں پانی اس پر گرنا شروع ہوگا‘ ہوا میں اس کی خوشبو پھیلتی چلی جائے گی۔ اگر آپ کے پاس ٹب ہے تو پھر آپ تمام جڑی بوٹیوں کو براہ راست اس میں ڈال کر ترکر سکتی ہیں۔
صدیوں سے جڑی بوٹیاں‘ موئسچرائزنگ اور سکون بخش خصوصیات کی بناء پر مشہور ہیں۔
ایکسفولئیشن سے قبل چند منٹ تک جلد کو نم رہنے کی مہلت دیں تاکہ جلد نرم ہو جائے۔ مارکیٹ میں ایکسفولئیٹنگ کی متعدد پر وڈکٹس موجود ہیں لیکن اگر آپ اس عمل کوسادہ رکھنا چاہتی ہیں تو پھر اپنا ریگولر کلینزر نرم برش کے ساتھ استعمال میں لائیں ۔ اگر آپ کی جلد چکنی ہے تو پھر اپنے کلینزر میں خشک یا حساس جلد کے لئے کلینز ر کے ساتھ چینی استعمال کریں (بہت زیادہ کھر چنی ہونے سے پہلے چینی حل ہو جائے گی) انگلیوں کو دائرے کی صورت گردش دیتے ہوئے آنکھوں کے اطراف کے حصوں کر بچاتے ہوئے چہرے اور گردن کی کلینزنگ کریں اور پھر پانی سے نتھار لیں۔

معجزاتی کار کردگی کے حامل فیس ماسک:
اگر کوئی ایک اسکن کئیر آئٹم ایسا ہے جو معجزاتی طور پر کام دکھاتا ہے تو وہ ہے فیس ماسک ! لیکن جیسا کہ دیگر دوسری اسکن کئیر پروڈکٹ کی طرح یہ ضروری نہیں ہے کہ آپ جو پہلا فیس ماسک استعمال کریں وہ آپ کی جلد پر بہترین نتائج دے آپ کو بہت احتیاط اور دانشمندی کے ساتھ اپنی جلد کے مطابق موزوں پروڈکٹ کا انتخاب کرنا چاہیے۔

ماسک میں کھینچنے کی صلاحیت ہوتی ہے اور یہ جلد کی سطح پر جمے ہوئے میل کچیل اور جلد کے مردہ خلیات کو کھینچ نکالنا ہے ۔ جب ماسک ہٹایا جاتا ہے تو سطح کے مسامات صاف ہو جاتے ہیں ایسا ماسک تلاش کریں جو آپ کی جلد کی ٹائپ سے مطابقت رکھتا ہو۔
عام طور پر پپیتے کا ماسک سب سے زیادہ تجویز کیا جاتا ہے۔ اسے تیار کرنے کے لئے پپیتے کا چھلکا اتار دیں اور بیچ نکال دیں۔
ایک بلینڈر میں پپیتا‘دو انڈوں کی سفیدی اور دو چائے کے چمچے زیتون کا تیل مکس کر لیں اور بلینڈکریں حتیٰ کہ نہایت ملائم و باریک پیسٹ تیار ہو جائے اسے لگالیں اور 15 منٹ تک کے لئے چھوڑ دیں۔ پپیتا جلد کو غذائیت فراہم کرتا ہے جبکہ انڈے کی سفیدی جلد کو تناوٴ دیتی ہے اور زیتون کا تیل اسے چکنا کر دیتا ہے ۔ ذیل میں دیگر ماسک بتائے جا رہے ہیں آپ چاہیں تو انہیں بھی آزما سکتی ہیں۔

خشک جلد کے لئے:
ایک انڈے کی سفیدی کو پھینٹ لیں اور 2کھانے کے چمچے شہد کے ساتھ مکس کر لیں۔
چکنی جلد کے لئے یا ایسی جلد کے لئے جس کے مسامات زیادہ کھلے ہوئے ہوں: ایک انڈے کو پھینٹ لیں اور برش سے لگائیں۔
سوزش زدہ دھوپ سے جھلسی ہوئی جلد کو سکون پہنچانے کے لئے سادہ دہی کی پتلی نہ لگا دیں 15 منٹ کے بعد ماسک کو پانی سے دھولیں۔

اب جبکہ آپ مکمل طور پر پُر سکون ہو چکی ہیں تو ابھی کچھ اور بھی ہے جس پر آپ غور کر سکتی ہیں: اوروہ ہے باڈی مساج اس کا آغاز اپنے بائیں ہاتھ سے کریں۔ بایاں ہاتھ ‘ دائیں شانے کے اوپر حصے پر لے جائیں اور آہستگی کے ساتھ اوپری پٹھے (Muscle) کو دبائیں 3-4 سیکنڈ بعد چھوڑ دیں اور اس عمل کو کئی مرتبہ دہرائیں۔
دوسرے شانے کا بھی اسی طرح مساج کریں اور پھر دھیرے دھیرے اپنے بازو تک چلی جائیں اور مسلز کو دھیمے طریقے سے دباتی رہیں۔
پھر یہی مساج اپنے ٹخنے سے شروع کریں اور اوپر پنڈیوں سے ہوتی ہوئی رانوں تک چلی جائیں۔
جب آپ یہ تمام عمل مکمل کر لیں تو بچا کچا میل کچیل بہانے کے لئے شاور لیں اور گیلے بدن پر ہی موئسچرائزر لگالیں اب مزید ایک قدم آگے جائیں اور خو د کو لگ بھگ 15 منٹ کے لئے ایک ایسے تولیے میں لپیٹ لیں جس پر پلاسٹک کا استر لگا ہوا ہو۔ اس سے کنڈیشنر کے سیرات ہونے میں مزید اضافہ ہوگا۔

سب سے آخر میں اپنے جسم کو تھپتھپا کر خشک کر لیں اور اپنا پسندیدہ ٹیلکم پاوٴڈر یا پرفیوم استعمال کریں۔۔۔۔۔
صحت مند جلد کیلئے فیشنل
نسوانیت کی خوشیوں اور شادمانی میں سے ایک اپنے لاڈ وپیار اور ناز برداریوں کے لئے وقت کا مصرف ہے تاکہ آپ ہر نئے دن کا سامنا اچھے احساسات اور اچھا دکھائی دینے سے کر سکیں جلد آپ کی اندرونی صحت اور آپ کی تندرستی کا ایک سچا اور کھرا آئینہ پیش آتی ہے۔

ذرا اس بات پر غور کریں کہ آپ ایسی چکنی غذا یا چکنی غذائیں خوب جی بھر کر کھاتی ہیں کہ جن سے آپ کو الرجی ہو جاتی ہے آپ کی جلد ایسی صورت میں اس بات کا سب سے پہلے اشارہ دیتی ہے کہ آپ نے انے ساتھ زیادتی کی ہے۔
دوسری جانب اگر آپ صحت مند غذا کھا رہی ہیں اور ڈھیروں تازہ پانی پینے کے ساتھ ورزش بھی کر رہی ہیں تو آپ کی جلد ایک صحت مندانہ تمتماہٹ ظاہر کرے گی اور یہ اس توجہ کا نتیجہ ہوگا جوآپ اس پر دیتی رہی ہیں۔
فیشیل صحت مند جلد کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے اور جلد کو مسائل سے آزاد رکھتا ہے۔ فیشیلز اس طریقے سے ڈیزائن ہوتے ہیں کہ ہر قسم کی جلد کو ٹریٹ کر سکیں۔
جلد کی بنیادی طور پر 5 قسمیں ہوتی ہیں۔
چکنی جلد‘ خشک جلد‘ نارمل جلد ‘ حساس جلداور ان تمام کمبی نیشن جلد!
20 سال سے 30 سال کی عمر کی درمیان بیشتر خواتیں یہی سوچتی ہیں کہ ان کے ساتھ ایسا کبھی نہیں ہو سکتا 30 سال کی عمر میں حقیقت ان پر آشکارا ہونے لگتی ہے اور 40 سال کی عمر تک پہنچنے پر بات حد سے تجاوز کرجاتی ہے اور جو نقصان پہنچ چکا ہوتا ہے اس کا ازالہ ممکن ہوتا ۔

فیشیلز جلد کی گہرائی تک اثر کرنے والے ٹریٹمینٹ ہیں جو کہ جلد کے داغ دھبوں‘ ایکنی ‘ ڈارئی اسکن اور جھریوں کو کم سے کم کرنے کے علاوہ جلد کی صفائی کرتے ‘ اس کونمی پہنچاتے (ری ہائیڈیشن) اور اسے دوبارہ جوانوں کی سی تازگی عطا کرتے ہیں۔ اس میں صفائی کا عمل‘ مساج اور بھاپ شامل ہوتے ہیں اور فیس ماسک کا لگانا بھی ۔ ایک اچھا بیوٹی سیلون فیشلز کی وسیع رینج فراہم کرتا ہے۔
ان میں سے چند یہ ہیں۔
۰ اسپیشل فیشیل :
ان میں خصوصی طورپر فارمولا سازی کی ہوئی ہائپو الرجینک کریمیں استعمال ہوتی ہیں‘ فیس پیکس فرمائشی تیار ہوتے ہیں اور بحالی شباب کی تیکنیکس اس عمل کا حصہ ہوتی ہیں۔ حساس جلد کے لئے اس کی پُر زور سفارش کی جاتی ہے۔
۰ بایولفٹ فیشیل :
اس کی ہدف آنکھوں کے نیچے کے سیاہ حلقے ہوتے ہیں اور بایو ماسک کا استعمال ہوتا ہے جو کہ جلد کو ٹون کرتا اورتناوٴ بخشتا ہے۔

۰ AHA فیشیل :
AHA ایسڈز جو پھلوں اور پھولوں سے نکالے جاتے ہیں وہ اپنی اینٹی ایجنگ (عمر رسیدگی کے برخلاف) خصوصیات کی بناء پر مشہور ہیں۔ یہ رنگ دار جلد اور اس کے لئے آئیڈیل ہیں جس پر آسانی سے جھریوں اور شکنیں پڑجاتی ہیں۔
۰ پیرافن فیشیل :
یہ اکثر دلہن کے میک اپ کا حصہ ہوتے ہیں۔ اس میں چہرے پر گاز ( باریک جالیوں) کی تہوں پر ایک اسپیشل پیرافن ماسک لگایا جاتا ہے جوکہ ان کریموں کو سیل کرنے میں مدد دیتا ہے جو لگائی گئی ہوں۔

۰ اینٹی آکسی ڈینٹ اور پولوشن فائٹنگ فیشیل :
یہ کریمیں اور ماسک ہوتے ہیں جو ریڈیکل یعنی بنیادی فائٹنگ ایجنٹس سے بھر پور ہوتے ہیں جیسے کہ وٹامن A بیٹا کیروٹین اور وٹامن E یہ ان لوگوں کے آئیڈیل ہیں جنہیں اکثر آوٴٹ ڈور میں رہنا پڑتا ہے۔
۰ کسٹمائزڈ فیشیل :
خاص مقصد کے لئے بنائے جاتے ہیں جن کا ہدف مخصوص جلدیں اور جلد کے مسائل ہوتے ہیں۔

فیشیل آپ کی جلد کو فوری طورپر تروتازگی بھری چمک عطا کرتے ہیں‘ ایسے کئی اقسام کے کوئیک فکس ٹریٹمینٹس ہوتے ہیں جس میں خصوصی آلات استعمال کئے جاتے ہیں تاکہ جلد پر فوری نتائج ظاہر ہو جائیں یہ عمر رسیدہ خواتین کے لئے عمدہ رہتا ہے۔جلد کی بعض کیفیات پر جب کیاجاتا ہے تو وہ برانگیختہ ہوجاتی ہیں لہٰذا کسی مخصوص کا فیصلہ کرنے سے قبل اپنی بیوٹیشن سے مشورہ طلب کریں۔

لیزر ٹریٹمینٹ:
آج کل چہرے اور جسم کے غیر ضروی بالوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے لیزرتیکنیک کا آزادانہ استعمال کاکیا جار ہا ہے۔ حالیہ دور میں غیر ضروری بال دور کرنے کی تیکنیکس نے حیرت انگیز طورپر ترقی کی ہے ڈرما ٹولوجسٹس (ماہرین امراضِ جلد) اب غیر ضروری بولوں کو صاف کرنے کے لئے لیزر او لائٹ پلس استعمال کر رہے ہیں۔

بنیادی طور پر لیزر ریموول تیکنیک جلد پر گود نے کے نشانات کو مٹانے کے دوران ضمنی اثر ( سائیڈ افکیٹ) کے طور پر دریافت ہوئی تھی جس میں ایک روبی لیزر نے نہ صرف گودنے کے نشان کو مٹا دیا تھا بلکہ اس کے اطراف کے بال بھی صاف کر دئیے تھے اس واقعہ کو بنیاد بناتے ہوئے سائنس دانوں اور محققین نے روشنی کی لمبی طویل موجوں (Longer Weve Lengths) کے ساتھ زیادہ پاور فل لیزرز ڈیویلپ کیں جو کہ زیادہ گہرائی تک داخل ہوتی ہیں اور جلد کے لئے نقصان دہ بھی نہیں ہوتیں۔

لیزر کے کام کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ یہ بال کے غدود کی تہ میں رنگنے والے جوہر کو نشانہ بناتی ہے جس سے فوٹو تھرمولائسس یا تھرمل ڈیمیج رونما ہوتا ہے جو کہ سرگرمی سے نشوونما پانے کے لئے بال کو مفلوج کر دیتا ہے۔
کسی بھی ایک وقت میں تمام کے تمام بال نشوونما پانے کے عمل میں سر گرم نہی ہوتے ہیں۔پس اس لئے یہ ضروری ہے کہ بعد میں کسی وقت اس حصے کو دوبارہ سے ٹریٹ کیا جائے تاکہ ان بالوں کو مفلوج کیا جا سکے جو کہ ابتدائی ٹریٹمنٹ کے وقت آرام کرنے کے فیز میں تھے اور سرگرم نہیں تھے اطمینان بخش نتائج کے حصول کے لئے اوسطاََ 6سے 8 سیشنزکی ضرورت پڑتی ہے جس کا انحصار جنس‘ ہارمون لیول‘ پگمینٹیشن اور دیگر عوامل پر ہوتا ہے۔

چونکہ روشنی کی توانائی پگمنٹ میلانن جذب کر لیتے ہیں ‘ اس لئے جن کے بال سیاہ اور جلد ہلکی ہوتی ہے وہ بہترین طور پر ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔ وہ جن کی جلد کی رنگت گہری ہوتی ہے ان میں جلد لائٹ انرجی (روشنی کی توانائی) کیلئے بالوں سے مقابلہ کرنے کا رجحان رکھتی ہے۔ اس کے سبب جلد کو نقصان پہنچ سکتا ہے لیکن غدودوں کو نقصان نہیں پہنچتا۔

لیزر بمقابلہ الیکٹرولائس
لیزر اور الیکٹرولائسس (برقی رو سے بالوں کی جڑوں کو ختم کرنے کا عمل ) کے درمیان اہم فرق یہ ہے کہ لیزر ایک وقت میں بالوں کے متعدد غدودوں کو ٹریٹ کر سکتی ہے اور اس میں بال کے ہر غدود کی شناخت اور ٹٹولنے کی چنداں ضرورت نہیں پڑتی جیساکہ الیکٹرولائسس میں کیا جاتا ہے بالوں کی افزائش کو گھٹانے کے لئے لیزر کے ذریعے بالوں کو صاف کرنا زیادہ موثر ہوتا ہے ۔
اس سے جسم کو تقریباََ کوئی بھی حصہ یا چہرہ ٹریٹ کیاجاسکتا ہے اور مقبول حصوں میں چہرہ‘ گردن ‘ بازوٹانگیں اور بغلیں شامل ہیں۔
اگر آپ لیزر ٹریٹمینٹ کی پلاننگ کر رہی ہیں تو پھر جلد کو دھوپ میں سنولانے سے گریز کریں۔ ٹریٹمینٹ سے کئی ہفتے قبل ویکسنگ ‘پلکنگ اور بلیچنگ سے بھی اجتناب کریں۔ بالوں کو تراشنا اور شیو کرنا درست ہے۔
حقیقت میں میں تو بہترین یہی رہتا ہے کہ ٹریٹمینٹ سے عین پہلے اس حصے کو تازہ شیو کرلیں یا بالوں کو کلپ کرلیں۔
بعض اوقات ہلکی سی سرخی یا سوجن ظاہر ہو سکتی ہے۔لیکن یہ 24 گھنٹوں کے اندر تہ نشین ہو جاتی ہے۔ٹریٹمینٹ کے بعد آپ سن اسکرین استعمال کر کے سورج کے براہِ راست سامنے سے گریز کریں کسی بھی کھر چنے یا رگڑنے والے کلینز سے بھی اجتناب کریں ۔ بیشتر لوگوں کو ٹریٹمینٹ کے بعد مخالف ضمنی اثرات سے دوچار نہیں ہونا پڑتا۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Spa Treatment" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.