White Skin Larkion Ka Aik Khawab - Article No. 1523

White Skin Larkion Ka Aik Khawab

وائٹ سکن لڑکیوں کاایک خواب - تحریر نمبر 1523

چکنی جلد دسے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے ہفتے میں ایک دفعہ کیلے کے پیسٹ میں چند قطرے لیموں کے رس کے مکس کرکے چہرے پرلگائیں اور دو گھنٹے بعد صاف پانی سے دھولیں ۔

پیر 26 ستمبر 2016

پھلوں سے تیار کردہ فیشل اسکرب :
ایکسفولی ایشن جلد کو تروتازہ اور جواں سال رکھنے کیلئے اہم اور بنیادی ضرورت ہے۔ اگر جلد کی مناس طریقے سے دیکھ بھال نہ کی جائے تو جلد سطح پر موجود مردہ خلیات مساموں کو بند کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے چہرے پر بلیک اور وائٹ ہیڈزبننے لگتے ہیں اگر انہیں وقفے وقفے سے نہ نکالاجائے تو یہ چہرے کو دانے دار،چکنا اور بے رونق بنادیتے ہیں ۔
ایسے میں ضروری ہے کہ ایکسفولی ایشن یا جلد کی رگڑائی کو اپنی روز مرہ سکن کیئر کاضروری حصہ بنالیں تاکہ مستقبل میں جلد سے متعلق کسی بھی قسم کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
ٹماٹر اسکرب :
صحت مند اور لچکدار جلد کی سب اہم ضرورت اینٹی اوکسیڈینٹ لائیکوپین ہے جو جلد کو نرم وملائم اور لچکدار رکھنے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے اور عمر بڑھنے کے عمل کوسست کر دیتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ مرکب ٹماٹر میں وافر مقدار میں پایاجاتا ہے۔ ٹماٹر کااستعمال انسانی صحت کیلئے بے حد مفید تصورکیاجاتا ہے۔ یہ جلد کے لئے سن سکرین کاکام کرتا ہے اور اسے سورج کی مضر شعاعوں سے بچاتا ہے ۔
فیس مساج بنائیں :
ایک چمچہ چنے کاآٹا ، ایک عدد لیموں کا رس اور چار باداموں کا چورا لے کر دودھ میں مکس کرکے چہرے اور گردن پر ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں اور دس منٹ بعد دھولیں ۔

سکن وائٹنگ ٹپس :
سفید، نرم اور فیئر جلد ہر مرد اور عورت کا خواب ہوتا ہے۔ سفید جلد کیلئے لوگ مختلف ٹوٹکے اور طریقوں کا انتخاب کرتے ہیں مگر بعض اوقات ان کی کوشش بے سود جاتی ہے کیونکہ بازار میں ملنے والی کریمیں اور لوشن کوئی خاص اثر نہیں دکھاتیں اور اکثر اوقات ان کے استعمال سے ہماری جلد سفید ہونے کی بجائے اور خراب ہو جاتی ہے ۔

اگر آپ خوبصورت اور سفید جلد کی خواہاں ہیں تو ان بازاری چیزوں کے بجائے گھریلو ماسک اور طریقے اختیار کریں جو مضر صحت نہ ہوں ۔ اگر آپ گھریلو ماسک سے جلد کی رنگت ہلکی اور سفید بنانا چاہتی تو ان گھریلو ٹوٹکوں پرعمل کریں ۔
انڈے کی سفیدی لیں اور اس میں پانچ قطرے لیموں کا جوس ڈالیں اور ان کواچھی طرح مکس کرلیں اس ماسک کو دس منٹ تک جلد پر لگائیں اور اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ۔
یہ ماسک خشک جلد کیلئے مفید ہے اس ماسک کو حساس اور آئلی جلد کی حامل خواتین نہ لگائیں ۔
تین چمچے مید لیں اس میں ایک چمچ خشک دودھ اور ایک چمچ لیمن جوس ڈالیں اور ایک کریمی باؤل لیں۔ اس پینٹ کو برش کی مدد سے گردن اور چہرے پر بیس منٹ تک لگائیں ۔ اس کے بعد نیم گرم پانی سے دھولیں یہ طریقہ نارمل جلد کیلئے بہتر ہے ۔
ایک کیلا میش کرکے دودھ میں ملا لیں ۔ اب اس محلول کو جلد پرلگائیں اس کو لگاتے وقت زیادہ گہرے حصوں کو مدنظر رکھیں اور گہرے حصوں پر زیادہ لگائیں ۔ اس پیسٹ کو آدھے گھنٹے تک لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد پانی سے دھولیں ۔ کچھ ہی دنوں میں آپ کو جلد کی رنگت میں واضح فرق نظر آئے گا۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "White Skin Larkion Ka Aik Khawab" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.