Bachoon Ko Outdoor Activities Ka Aadi Banaiye - Article No. 1308
بچوں کو آوٴٹ ڈور سرگرمیوں کا عادی بنائیے - تحریر نمبر 1308
بچوں کو آوٴٹ ڈور سرگرمیوں ( Outdooractivities) کا عادی ہونا چاہیے۔ اس طرح سے ان کی ذہنی اور جسمانی صلاحیت بڑھتی ہے۔ والدین کو چاہیے کہ وہ بچے کی اِن ڈور سرگرمیوں (Indoor activities) کو کم کر اس کو آوٴٹ ڈور سرگرمیوں کے مواقع دیں
منگل 15 ستمبر 2015
مغربی معاشرے میں بچوں کو اسکول اور کالج میں وڈیو گیمز (Video Games) کی بجائے اسکریبل (Scrabble) اور اس قسم کے کھیلوں میں دلچسپی پیدا کی جاتی ہے۔ اس طرح ان کا آئی کیو لیول (IQ Level) بڑھتا ہے اور وہ تعلیم کے میدان میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ طبی ماہرین کے نزدیک وڈیو گیمز بچوں کو ڈپریشن کا مریض بناتی ہیں۔ آج کے اس ترقی یافتہ دور میں والدین اپنے بچوں کو وڈیو گیمز کا تحفہ بہت خوشی سے دیتے ہیں لیکن وڈیو گیمز بچوں کو ڈپریشن کا مریض بناتی ہیں۔
(جاری ہے)
ٹیکنالوجی کے اس دور میں وڈیو گیمز بچوں کا سب سے پسندیدہ مشغلہ ہیں، لیکن نئی تحقیق کے مطابق زیادہ وڈیو گیم کھیلنا بچوں کی ذہنی صحت کے لیے اچھا نہیں۔
ایک امریکی ادارے کا کہنا ہے کہ چھوٹے بچوں کو دن میں ایک گھنٹے سے زیادہ وڈیو گیمز کھیلنے، کمپیوٹر استعمال کرنے یا ٹی وی دیکھنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ تاہم اس کے ساتھ ہی کچھ طبی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس طرح سے بچوں کے اعصابی بیماری میں مبتلا ہونے کا امکان ہوتا ہے کیونکہ بچہ وڈیو گیمز کے کیریکٹرز (Characters) کے ساتھ ساتھ خود بھی یہ محسوس کرتا ہے کہ وہ بھی اس کا حصہ ہے۔ اس طرح اس میں جذباتی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے جو اس کے لیے ٹھیک نہیں۔
دور حاضر میں جدید سے جدید وڈیو گیمز تیار کی جا رہی ہیں اس کے علاوہ اینی میشن (Animation) کے استعمال سے بچوں کو اس طرف متوجہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اور کامک بکس (Comic Books) کے کردار بھی وڈیو گیمز کا حصہ بنتے جا رہے ہیں۔ اس وجہ سے بچوں کی وڈیو گیمز میں دلچسپی بڑھ رہی ہے، بچے کے اچھے مستقبل کے لیے اس پر کنٹرول کرنا آج کل کے سب والدین کے لیے بے حد ضروری ہے۔
Browse More Child Care & Baby Care Articles
چھوٹے بچے روزہ رکھیں تو والدین کیا کریں
Chote Bache Roza Rakhain To Waldain Kya Karen
بچوں کی دیکھ بھال میں دادا دادی کا تعاون ماں کا ڈپریشن کم کرتا ہے
Bachon Ki Dekh Bhaal Mein Dada Dadi Ka Taawun Maa Ka Depression Kam Karta Hai
شیر خوار بچے اور ٹھوس غذا
Sheer Khawar Bache Aur Thos Ghiza
بچوں کا غصیلا رویہ اور بد مزاجی
Bachon Ka Ghuseela Rawaya Aur Bad Mizaji
بچے کی نشوونما میں کمی
Bache Ki Nashonuma Mein Kami
بچوں کو ٹھنڈ لگنے سے بچائیں
Bachon Ko Thand Lagne Se Bachaain
آٹزم
Autism
بچے انگوٹھا کیوں چوستے ہیں
Bache Angutha Kyun Chuste Hain
اٹیچمنٹ اسٹائل سائیکالوجی
Attachment Style Psychology
صحت مند عادات
Sehat Mand Aadaat
رمضان میں بچوں کا رکھیں زیادہ خیال
Ramzan Mein Bachon Ka Rakhain Ziada Khayal
بچوں سے کسے پیار نہیں
Bachon Se Kise Pyar Nahi